انوشکا شرما کی نئی مزاحیہ فلم’ پھلوری‘ کا پہلا ٹریلر جاری

ممبئی ۔07فروری(ےو اےن اےن)بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما کی نئی مزاحیہ فلم’ پھلوری‘ کا پہلا ٹریلر جاری کر دیا گیا۔انوشکا نے فلم میں ایک’ بھٹکی ہوئی آتما ‘یعنی روح کا کردار اداکیا ہے۔کہانی کا اہم کردار ایک نوجوان ہے جس کی شادی ہندو عقائد کے مطابق ایک درخت سے کرادی جاتی ہےتاکہ اس پر چھائے برے اثرات ختم ہوسکیں۔درخت سے شادی کے بعد اس کی شادی عام رسم و رواج کے مطابق ایک لڑکی سے طے کی جانی تھی لیکن درخت سے شادی ہونے کے ساتھ ہی نوجوان پربھٹکی ہوئی آتما قبضہ کرلیتی ہے۔ انوشکا پچھلے جنم میں ایک کام ادھورا چھوڑ گئی تھی جسے پورا کرنے کے لئے اسے واپس آنا پڑتا ہے۔انوشکا شرما اس فلم کی پروڈیوسربھی ہیں۔ اس سے قبل انہوں نے فلم ’این ایچ 10 ‘ کے لئے سرمایہ لگایا تھا۔فلم ’پھلوری ‘کی نمائش 24 مارچ کوہوگی۔