ایس پی xi نے پریس xi کو ہرایا ، پریس xi کی لگاتار دوسری شکست

ہگلی /11فروری (محمد شبیب عالم ) ہگلی ضلع کے ایس پی سوکیش جین کی نمائندہ گی میں آج ہگلی پریس کے درمیان ایک دوستانہ یکروزہ واحد کرکٹ میچ کھیلا گیا۔ ایس پی xi کے کپتان خود ایس پی سوکیش جین تھے اور پریس xiکی کپتانی جرنلسٹ نیل رتن کنڈو نے کیا پہلے بلے بازی کرتے ہوئے ایس پی xiنے دو سو چورانوے رن بنائے جواب میں ہگلی پریس xiتاس کے پتوں کی طرح بکھر گئی اور صرف 97رن ہی بناکر گھٹنے ٹیک دیئے ۔ یہ لگاتار دوسرا سال ہے کہ پریس xiکی ایس پی xi شکست ہوئی گزشتہ سال ہگلی ضلع کے ایس پی پروین کمار ترپاٹھی کے نمائندہ گی میں ایس پی کی ٹیم کامیاب ہوئی اس کھیل میں ایس پی سب سے زیادہ رن (96)بنایا ۔ کھیل کے اختتام پر سوکیش جین نے ریپورٹروں کا حوصلہ بڑھاتے ہوئے کہا کہ اتنے مصروف لمحات میں ظاہر سی بات ہے اسپورٹس سے دوری یقینی ہے مگر اسکے بعد بھی آپ لوگوں نے اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا اصل میں جیت کے حقدار آپ ہی لوگ ہیں اور اسطرح سے ایس پی نے ٹرافی پریس xiکے حوالے کردیا ۔ مین آف دی میچ ایس پی سوکیش جین کو چنا گیا۔