ایکسلنٹ کوچنگ کی جانب سے رہائش اور تعلیم کا نظم ہوگا

پٹنہ 10فروری (پریس ریلیز) بڑی مسرت کی بات ہے کہ شمائل احمد صدر پرائیوٹ اسکول اینڈ چلڈرین ویلفئر ایسوسی یشن بہار پٹنہ کی تشریف آوری ایکسلنٹ کوچنگ کلاسیز آشیا نہ موڑ بیلی روڈ پٹنہ میں ہوئی ،موصوف نے کوچنگ کلاسیز کا بغور معائنہ کیا ،طلباء،اساتذہ اور انتظامیہ کے لوگوں سے دیر تک تبادلہ¿ خیال کیا،اور مفید مشورے بھی دیئے ،انہوں نے یہاں کے انتظام ،اساتذہ کے انتخاب پر پورے اطمینان کاا ظہار کیا ،اور انہوں نے کہا کہ مفکر اسلام حضرت امیر شریعت مولانا سید محمد ولی رحمانی کی سرپرستی اس ادارہ کو حاصل ہے ،جس کی بنیادپر مسلم بچے بچیوں کو اعلیٰ تعلیم کے حصول میں بہتر ین رہنمائی اور عمدہ ماحول ملے گا ،طلباءوطالبات خود اعتمادی کے ساتھ اپنی تعلیم مکمل کریں گے ،سرزمین پٹنہ پر یہ ایک ممتاز ادارہ بن سکے گا،موصوف نے ڈائر یکٹر محمد احسان الحق کومشورہ دیتے ہوئے کہا کہ غریب اور ہونہار مسلم بچوں کو تعلیمی میدان میں آگے بڑھنے میں ہرممکن سہولت کا خیال رکھا جائے ،جب کہ پہلے ہی سے دس فیصد غریب محنتی اور ہونہار طالب علموں کے لئے مفت تعلیم ودیگر سہولیات کا نظم ہے ، اس سنٹر میں پہلے ہی سے Bank,Railway,SSC, BPSC,TETاور دیگر ملازمتوں کے مقابلہ جاتی امتحانات کی تیاری کرائی جارہی ہے،بہت سے طلباءوطالبات اس سے فیضیاب ہورہے ہیں۔19فروری 2017کو شہر پٹنہ کے علاوہ بہار کے درج ذیل اضلاع ،ارریہ ،اورنگ ،آباد، بیگوسرائے ،بتیا، دربھنگہ ،گیا ،مدھے پورہ ،مظفر پور ،نوادہ ،مونگیر ،پورنیہ ،سہرسہ ،سمستی پور ،سوپول ،سیتامڑھی اور کشن گنج میں آئی آئی ٹی ،جے ای ای اور میڈیکل کے لئے داخلہ ٹسٹ ہونا طے پایا ہے ،ان میں سے کامیاب طلبہ کے لئے ایکسیلنٹ کو چنگ کی جانب سے رہائش اور تعلیم کا نظم ہوگا،تاکہ بچے یکسوئی اور لگن کے ساتھ پڑھائی کریں اور کامیابی حاصل کریں۔داخلہ ٹسٹ کا فارم اورتفصیلات www.excellentc oachnigclasses.comپر موجود ہے۔
اور مزید معلومات کے لئے اس نمبر پر رابطہ کرسکتے ہیں۔7070091861,07301525902