بی ایس پی کو ووٹ دیں، ایس پی کو ووٹ دے کر ضائع نہ کریں مسلمان:مایاوتی

فرخ آباد:6 فروری (اسٹاف رپورٹر) اترپردیش میں پہلے مرحلے کی پولنگ میں ایک ہفتے سے بھی کم کا وقت باقی رہ گیا ہے ایسے میں بی ایس پی سپریمو مایاوتی نے مسلمان ووٹروں کو اپنا ووٹ ضائع نہ کرنے کی نصیحت دیتے ہوئے بی ایس پی کی جھولی بھرنے کی اپیل کی ہے۔
مایاوتی نے فرخ آباد کی انتخابی ریلی میں سیدھے سادھے مسلمانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنا ووٹ ضائع نہ کریں. بی ایس پی کو ووٹ دینے کی اپیل کرتی ہوئیں مایاوتی نے کہا، “ملائم سنگھ نے اپنے چھوٹے بھائی شیو پال کو ذلیل کیا ہے اور ایسے میں شیو پال اس کا بدلہ لیں گے۔ اس طرح سماج وادی پارٹی جیتنے والی نہیں ہے لہذا مسلمان ایس پی کی حمایت کرکے اپنا ووٹ ضائع نہ کریں۔
آپ کو بتا دیں کہ اس الیکشن میں شروع سے ہی مایاوتی کی نظر مسلم ووٹوں پر ہے اور انہوں نے صوبے کا اقتدار حاصل کرنے کے لئے دوسری جماعتوں کے مقابلے مسلمانوں کو سب سے زیادہ 100 سیٹیں دی ہیں۔یوپی میں سات مراحل میں پولنگ ہو رہے ہیں اور پہلے مرحلے میں 11 فروری کو پولنگ ہونی ہے ۔
اکھلیش حکومت پر حملہ بو لتے ہوئے انہو ں نے کہاکہ صوبے میں عدم تحفظ اور دہشت کا ماحول ہے. حال یہ ہے کہ صوبے میں
دہشت گردی کا ماحول ہے اور حال یہ ہے کہ شہ زورو ں کو زیڈ اور وائی درجہ کی سکیوریٹی دی گئی ہے ۔ اور اس میں مرکزی حکومت برابر کی شریک ہے۔اس نے شہ زورو ں کی حفاظت بڑھائی ہے۔
ترقی کے معاملے پر اکھلیش حکومت پر چوٹ کرتے ہوئے مایاوتی نے کہا ہے کہ صوبے میں ترقیاتی کام ٹھپ پڑا ہوا ہے اور جو کام ہوئے ہیں وہ نصف ادھور ے ہیں۔
عوامی مفاد کے معاملات پر حکومت کی ناکامی کو گناتے ہوئے مایاوتی نے کہا کہ اس حکومت نے اس سمت میں کوئی کام نہیں کیا ہے اور جو اسکیمیں میری حکومت کے دوران شروع کی گئی تھیں اسی کا نام بدل کر آگے بڑھا دیا گیا ہے۔ یہ حکومت کوئی نئی اسکیم لانے میں ناکام رہی ہے۔
کانگریس سماج وادی پارٹی کے اتحاد پر حملہ کرتے ہوئے مایاوتی نے کہا کہ کانگریس اپنی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ہی مرکز کے اقتدار سے باہر ہوئی ہے اور اب اس کی نظر یوپی کے اقتدار پر ہے۔