جنس جانچ معاملے پر سپریم کورٹ نے لگائی پھٹکار

نئی دہلی 16 فروری ( اسٹاف رپورٹر) حمل میں پل رہے بچے کے جنس جانچ سے جڑے معاملے پر سپریم کورٹ نے گوگل، مائیرو سافٹ اور یاہو کو کڑی پھٹکار لگائی ہے ۔کورٹ نے تینو کمپنیو ں سے ایسے میٹریل کی پہنچان اسے ہٹانے کیلئے انتظامات درست کر نے کو کہاہے ۔قابل ذکر ہے کہ پہلے سپریم کورٹ سرچ انجنوں کو اس طر ح کی اشتہارات اور میٹریل ہٹانے کا حکم دے چکاہے کورٹ نے کئی سرچ کی ۔ ورڈ بلاک کر نے کو بھی کہاتھا لیکن آج سولیسیٹر جنرل رنجیت کمارنے شیایت کی کہ انٹر نیٹ کمپنیا کوئی کارروائی نہیں کررہی ہے ۔گوگل کی طرف سے پیش وکیل نے دعویٰ کیاکہ پہلے ہی کافی قابل اعتراض میٹریل ہٹائے جا چکے ہیں باقی کمپنیوں نے بھی کہاکہ وہ ہندو ستان کے قوانین کا احترام کرتی ہیں ۔کورٹ کے حکم کی پوری طر ح سے تعمیل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ اس کے بعد کورٹ نے کہاکہ سبھی کمپنیاں اپنے یہاں انٹرنل اکسپارٹ پینل لگائیں یہ پینل غلط میٹریل کی پہنچان اوراسے ہٹانے کا کام کرے کورٹ نے سنوائی کی اگلی تاریخ 11 اپریل طے کی ہے ۔