جوہی چاﺅلہ کا شاہ رخ سے علیحدگی کا فیصلہ

ممبئی۔13فروری(ےواین این )بالی وود اداکارہ جوہی چاﺅلہ جو اداکاری کے ساتھ پروڈکشن کے میدان میں بھی کافی سرگرم ہیں انہوں نے شاہ رخ خان سے علیحدگی کا فیصلہ کرلیا ہے۔بالی ووڈ ببل کے مطابق اداکارہ جوہی چاﺅلہ شاہ رخ خان کے پروڈکشن ہاﺅس ”ریڈ چلی“ میں ان کی پارٹنر ہیں لیکن اب انہوں نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ اس کام کو چھوڑ دیں گی۔ اداکارہ کا کہنا ہے کہ پروڈکشن مردوں کی فیلڈ ہے اور انھیں ہی یہ کام کرنا چاہیے۔اداکارہ نے مزید کہا کہ پروڈکشن ایک ایسا شعبہ ہے جو آپ کا بہت ساوقت مانگتا ہے، جب آپ کوئی کام کرتے ہیں تو قدرتی طور پر آپ کی ترجیحات تبدیل ہوجاتی ہیں، بچوں اور گھریلو ذمے داریوں کے ساتھ پروڈکشن کو وقت دینا ممکن نہیں، لہٰذا میں جان چکی ہوں کہ یہ میرے لیے بہت مشکل کام ہے۔