جڑواں 2′ کیلئے کرشمہ کی فلمیں دیکھ رہی ہیں جیکولین

ممبئی، 26 فروری (یواین آئی)اداکارہ اور سابق مس سری لنکا جیکولین فرنانڈس ‘جڑواں 2’ میں کام کرنے کے لئے مشہوراداکارہ کرشمہ کپور کی فلمیں دیکھ رہی ہیں۔بالی ووڈ فلم ساز ساجد ناڈیاڈوالا اپنی سپر ہٹ فلم ‘جڑواں’ کا سیکوئل بنا رہے ہیں۔ ‘جڑواں’ میں سلمان خان، کرشمہ کپور اور رمبھا نے اہم کردار ادا کیاتھا۔’جڑواں 2′ میں ورون دھون کااہم کردار ہو گا۔ فلم کی ہدایت ڈیوڈ دھون کر رہے ہیں۔فلم میں ورون کے ساتھ تاپس¸ پنوں اور جیکولین فرنانڈس کو منتخب کیا گیا ہے ۔جیکولین ‘جڑواں 2’ فلم کی تیاری کے لئے کرشمہ کپور کی فلمیں دیکھ رہی ہیں۔ کہا جا رہا ہے کہ وہ کرشمہ جیسی اداکاری کرنا چاہتی ہیں۔جیکولین نے اس کے لیے کسی سے مشورہ نہیں لیا ہے ، بلکہ وہ فلم کو یادگار بنانے کے لئے خود ایسا کر رہی ہیں۔