خواتین کو مردوں سے آگے مانتا ہوں: شاہد کپور

ممبئی ۔ 16 فروری (ےو اےن اےن) بالی ووڈ اداکار شاہد کپور خواتین کو کئی معنوں میں مردوں سے آگے مانتے ہیں۔ شاہد کپور نے ٹویٹر پر کہا “کوئی بھی مرد ایک ماں کی طرح نہیں ہو سکتا۔ خواتین کئی معنوں میں مردوں سے آگے ہیں۔آئیے، ان کی تعریف کرنا اور ان کے تئیں پیار و محبت کرنا سیکھیں ہر روز“۔ شاہد ان دنوں سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ‘پدماوتی کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس میں دیپکا پاڈوکون اور رنویر سنگھ بھی اہم کردار نبھارہے ہیں۔