دپیکاپادوکون اور پرینکا چوپڑا کے معیار تک نہیں پہنچ سکتی :سونم کپور

ممبئی ۔17فروری(ےواین این )بولی وڈ اداکارائیں ایک کے بعد ایک کرکے ہولی وڈ جیسی کامیاب انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں قدم جمانے کی کوشش کررہی ہیں، جس میں پریانکا چوپڑا، دپیکا پڈوکون اور سونم کپور کا نام شامل ہے۔جہاں پریانکا چوپڑا اپنے کامیاب امریکی ڈرامے”کوائنٹیکو“ اور جلد ریلیز ہونے والی ہولی وڈ فلم”بے واچ“ اور دپیکا پڈوکون اپنی حال ہی میں ریلیز ہوئی ڈیبو ہولی وڈ فلم ”ٹرپل ایکس: دی ریٹرن آف زینڈر کیج“ سے ہولی وڈ انڈسٹری میں ایک نام کما چکی ہیں، وہیں سونم کپور اب اس دوڑ میں شامل ہونے کی کوششیں کررہی ہیں۔اب جب تین کامیاب بولی وڈ اداکارائیں ہولی وڈ میں کام کرنا شروع کریں گی، تو ان کا ایک دوسرے سے مقابلہ بھی ضرور کیا جائے گا، تاہم سونم کپور کے مطابق وہ دپیکا پڈوکون اور پریانکا چوپڑا کے معیار تک نہیں پہنچ سکتی۔اپنے ایک انٹرویو میں سونم کپور نے بتایا کہ انہوں نے ہولی وڈ کی ایک ٹیلنٹ ایجنسی کے ساتھ معاہدہ کرلیا ہے، تاہم انہیں اب تک فلم کے لیے کوئی اسکرپٹ پسند نہیں آیا۔انہوں نے مزید کہا کہ بولی وڈ اور ہولی وڈ میں کوئی فرق نہیں ہے، اور وہ صرف اچھے کردار کی تلاش کررہی ہیں۔سونم کے مطابق میں اسی طرح کے کردار ہولی وڈ میں ڈھونڈ رہی ہوں، جیسے میں بولی وڈ میں ڈھونڈتی ہوں، ان میں کوئی فرق نہیں ہے، مجھے جہاں اچھا کام ملے گا، میں وہاں کام کروں گی، پھر چاہے وہ چین میں ہی کیوں نہ ہو۔دپیکا پڈوکون اور پریانکا چوپڑا کو ہولی وڈ میں موصول ہونے والی کامیابی کے حوالے سے سونم کپور نے کہا کہ مجھے لگتا ہے۔