دھونی پہنچے سہواگ کے اسکول

نئی دہلی، 4 فروری ( یو این آئی) سابق ہندستانی کپتان مہندر سنگھ دھونی ہریانہ کے جھجھر میں واقع سابق کرکٹر وریندر سہواگ کے سہواگ بین الاقوامی اسکول پہنچے اور میدان کے باہر اپنے سابق ساتھی کے ساتھ کچھ فرصت کے لمحات گزارے ۔ ٹیسٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد ون ڈے اور ٹوئنٹی 20 کی کپتانی بھی چھوڑ چکے دھونی اس وقت بغیر کسی دبا¶ کے کرکٹ کا مزہ لے رہے ہیں۔ حال ہی میں انگلینڈ کے خلاف محدود اوورز کی سیریز میں بھی انہوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔ دھونی سابق کرکٹر اور دھاکڑ بلے باز سہواگ کے جھجھر واقع بین الاقوامی اسکول پہنچے اور اسکول کے بچوں کو بھی کرکٹ کی جانکاری دی۔ ساتھ ہی سابق کپتان نے بچوں کے ساتھ اپنے اسکول کے یادگار لمحات شیئر کئے اور ہندوستان کو بطور کپتان جیت دلانے کے تجربے بھی شیئر کئے ۔ سہواگ نے اپنے ٹویٹر پر کچھ تصاویر کا لوڈ کرکے دھونی کا شکریہ ادا کیا ہے ۔ سہواگ نے لکھا “میں آپ کے اسکول آنے کے لئے آپ کا شکریہ کرتا ہوں. جو بھی بچے وہاں موجود تھے وہ اس لمحے کو زندگی بھر یاد کریں گے ۔ سابق بلے باز نے کہا “میں آپ کا دل و جان سے شکرگزار ہوں۔ ” دھونی نے انگلینڈ کے خلاف سیریز سے پہلے کپتانی چھوڑنے کا اعلان کرکے سب کو چونکا دیا تھا. مانا جا رہا تھا کہ وہ اپنے کیریئر کے آخری پڑا¶ پر پہنچ گئے ہیں. لیکن ہندستان کے سب سے زیادہ کامیاب کپتان نے کٹک میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے میں 2013 کے بعد اپنای پہلی سنچری لگائی تو ٹوئنٹی 20 سیریز میں اپنی پہلی نصف سنچری بنا کر سب کو غلط ثابت کیا۔