سنی لیون کشمیر کی خوبصورتی سے بے حد متاثر

سری نگر، 8فروری (یو ا ین آئی) ایک اشتہاری فلم کی شوٹنگ کے سلسلے میں گذشتہ روز وادی کشمیر آنے والی بالی ووڈ اداکارہ سنی لیون نے اپنے دورہ کشمیر کو ‘اب تک کا اپنا پسندیدہ ٹرپ’ قرار دے دیا ہے ۔ رپورٹوں کے مطابق سنی لیون 5 فروری کو اپنے شوہر ڈینیل ویبر کے ہمراہ سری نگر کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پہنچ کر براہ راست شمالی کشمیر میں واقع شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ کی طرف روانہ ہوئیں۔ اگرچہ سیکورٹی حکام نے سنی لیون کی وادی میں موجودگی کی خبر کو پوشیدہ رکھ کر خفیہ طور پر سیکورٹی کے تمام انتظامات کئے تھے ، تاہم حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ‘رئیس’ کے آٹم سانگ ‘لیلیٰ او لیلیٰ’ میں نمودار ہونے والی سنی لیون سے رہا نہ گیا اور کشمیر کی قدرتی خوبصورتی کے مناظر مائیکرو بلاگنگ کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شیئر کرنے لگیں۔ سنی لیون نے اپنے ٹویٹر کھاتے پر کم از کم ایک درجن تصویر شیئر کیں جن میں انہیں برف سے لطف اندوز ہوتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے ۔ اپنے ایک ٹویٹ میں سنی لیون نے کہا ‘کشمیر کا ایک یادگار سفر۔ اب تک کا میرا پسندیدہ ۔کاش یہاں مزید کچھ اور وقت ٹھہرنا ہوتا’۔ سنی لیون کے شوہر ڈینیل ویبر نے بھی گلمرگ کی کئی تصویریں اپنے ٹویٹر کھاتے پر شیئر کیں۔ انہوں نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ‘بے شک کشمیر خدا کا ملک ہے ‘۔ ڈینیل نے ایک اور ٹویٹ میں کہا ‘اس دوران ہم کشمیر میں ہیں۔ فی الوقت تھوڑی برف باری ہورہی ہے ‘۔ گلمرگ سے موصولہ اطلاعات کے مطابق مذکورہ اشتہاری فلم کی شوٹنگ افروٹ کے برفیلی ڈھلانوں پر ہوئی جن پر اس وقت پانچ سے دس فٹ برف کھڑی ہے ۔ گلمرگ میں اشتہاری فلم کی شوٹنگ کے بعد سنی لیون اپنے شوہر ڈینیل کے ہمراہ گرمائی دارالحکومت سری نگر پہنچیں اور شہرہ آفاق ڈل جھیل میں شکارا سواری کا مزہ لیا۔ سنی لیون نے منگل کے روز ٹویٹ کرکے اپنے دورہ کشمیر کے بارے میں کہا ‘میں شوٹنگ کے سلسلے میں کشمیر میں تھیں۔ میری کوشش رہتی ہے کہ جہاں کہیں میں جا¶ں ، وہاں خوف لطف اٹھایا جائے ۔ ا