فرقہ پرست طاقتوں کو شکست دینے کے لئے اتحاد کیا: اکھلیش

بارہ بنکی، 17 فروری (یو این آئی) اترپردیش کے وزیر اعلی اکھلیش یادو نے اپنے والد اور پارٹی سرپرست ملائم سنگھ یادو سمیت اتحاد پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیتے ہوئے آج کہا کہ سماج وادی پارٹی (ایس پی) اور کانگریس اتحاد فرقہ پرست طاقتوں کو شکست دینے کے لئے کیا گیا ہے ۔ وزیر اعلی نے یہاں رام نگر اسمبلی حلقہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فرقہ پرست طاقتیں ملک میں نسل پرست اور مذہب کی سیاست کرکے ایک دوسرے کے درمیان زہر گھولنے کا کام کر رہی ہیں۔ اس دور میں فرقہ واریت سب سے بڑا مسئلہ ہے ۔ فرقہ پرست طاقتیں ملک کی گنگا جمنی تہذیب اور قومی اتحاد کے لئے خطرہ بن گئی ہیں۔ مسٹر یادو نے کہا کہ گٹھ بندھن دو کنبوں کا نہیں بلکہ دو نوجوانوں کا ہے ۔ یہ اتحاد صوبے میں حکومت بنانے کا کام کرے گا۔ لوگوں کو یقین ہے کہ گٹھ بندھن کی حکومت بنے گی۔ اسمبلی انتخابات کے دونوں مراحل میں ہوئی ووٹنگ میں عوام نے بھرپور حمایت کی ہے اور تیسرے مرحلے میں بھی ان کی حمایت کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا جب دل بڑا ہوتا ہے تو دوستی مضبوط ہوتی ہے ۔ لہذا، کانگریس کو زیادہ سیٹیں دی۔مسٹر یادو نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) پر سیدھا حملہ کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی اور بی ایس پی کا کھیل کوئی نہیں سمجھ سکتا۔ پھوپھی جی (محترمہ مایاوتی) اور بی جے پی دوبارہ رکشابندھن منا ئیں گے ۔ پھوپھی نے ہار مان لی ہے اسی لیے پہلے ہی کہہ دیا ہے کہ وہ اپوزیشن میں بیٹھنا چاہتی ہیں۔ وزیر اعلی نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے غیر حقیقی وعدوں سے لوگ پریشان ہیں۔ مسٹر مودی نے عوام سے کئے اپنے کسی وعدے کو پورا نہیں کیا۔ بیرون ملک سے کالا دھن لانے کی بات، لوگوں کو ان کے اکا¶نٹس میں 15-15 لاکھ روپے جمع کرنے یا بے روزگاروں کو نوکری دینے کے وعدے ، کچھ تو بتائیں۔ ریڈیو پر صرف “من کی بات” کرنے سے کام نہیں چلتا انہیں زمینی سطح پرکرکے دکھانا پڑتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے نوٹ بند¸ کر کے کیا حاصل کیا، کیا کالا دھن ختم ہو گیا۔ بینکوں میں کتنے پیسے جمع کرائے گئے ۔ انہوں نے لوگوں کو اپنے ہی پیسوں کے لئے لائن میں کھڑا کر دیا ۔ لائن میں لگے کتنے ہی لوگوں کی جانیں چلی گئیں۔

ان کا یہی کام نظر آتا ہے ۔ سماجوادیوں کے برابر کام کیا ہو تو جواب دیں۔ نوٹ بند¸ سے معیشت چوپٹ ہو گئی۔
انہوں نے کہا کہ بی ایس پی نے عوام کے اربوں کھربوں روپے مجسمے اور یادگاروں پر خرچ ک کردئے ۔ ہاتھی بے قابو ہوا تو اور نقصان ہوگا۔