مظفرپور نے سیوان کو ہراکرٹرافی پرقبضہ جمایا

سیوان 5 فروری ( راجیش کمار)حسین گنج بلاک کے کھیل میدان میں انڈو گلف شوشل ویلفیئر ٹرسٹ کے ذریعہ انعقاد اے پی جے عبدا لکلام مہیلا فٹ بال ٹورنامنٹ کے فائنل مقابلے میںاتوارکومظفرپور کی ٹیم نے سیوان کو ٹرائی بریک کے سہارے ہوئے فیصلے میں 4-3 سے ہرا کر پہلے اے پی جے عبدالکلام ٹرافی پر قبضہ جمایا۔ کھیل کے آخری وقت تک دو نو ں ٹیم میں برابری پر چھوٹی۔اکسٹرا ٹائم میںکسی ٹیم کے ذریعہ گول نہیں داغا نہیں گیا۔ نتیجہ ٹرائی بریک سے ہوا ۔ مہمان خصوصی ایم ایل سی ٹوننڈ پانڈے اور ٹرسٹ کے سکریٹری سرور جمال کے ذریعہ جیتنے والے ٹیم کی کیپٹن پریتی سنگھ ، رنر اپ ٹیم کے کیپٹن امریتا کماری کوٹرفی دی گئی۔ فائنل میچ میں ریفری کارو ل مخدوم خان ، ند جی یادو ، بکرم یادواور واحد حسین ،کامیٹری محمد تاریخ نے کی ۔ سیوان کی تارا خاتون کو مین آف دی سریز اور مظفرپور کی ارچنا سنگھ کو مین آف دی میچ کی ٹرافی دی گئی ۔ موقع پر بلاک کے پرمکھ راجا رام ساہ ، ٹرسٹ کے صدر قطب الدین احمد ٹرسٹ کے دہلی صدر پردیپ چودھری ، عارف جمال، پر ور عالم، جاوید اختر نوین سنگھ پرمار ، ڈاکٹرراکیش تیواری ، راجیش پانڈے ، اوم پرکاش مانجھی، رمیش بھگت ، شہزاد احمد سمیت متعدد ناظرین نے کھیل کالطف لیا۔