وراٹ کی واپسی سے محتاط رہنا ہوگا:اسٹارک

بنگلور ، 28 فروری (یو این آئی) آسٹریلوی ٹیم کے فاسٹ بولر مچل اسٹارک نے بنگلور میں ہونے والے دوسرے ٹیسٹ سے قبل ٹیم کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم کو ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی کی واپسی کو لے کر محتاط رہنا ہوگا۔اسٹار بولر اسٹارک نے کہاکہ وراٹ غضب کے بلے باز ہیں۔وہ اس وقت کامیابی کے رتھ پر سوار ہیں۔ایک میچ میں ناکامی ان کو اور بہتر کرنے کے لئے حوصلہ افزائی کرے گی اور ٹیم کو اسی بات سے ہوشیار رہنا ہوگا۔ ہندستانی کپتان کی بے حد دبا¶ میں اور نکھر کر بلے بازی کرنے کی تاریخ ہے اور ہمیں سیریز میں 2۔0 کی برتری بنانے کیلئے ہندستانی کپتان کا وکٹ جلد ہی حاصل کرنا ہوگا۔اسٹارک نے کہاکہ بنگلور وراٹ کا آئی پی ایل کا گھریلو میدان بھی ہے اور حامیوں کی بے پناہ حمایت کے درمیان وہ زوردار واپسی کی کوشش کریں گے ۔ہمیں ان کے ٹکنے سے پہلے ہی روکنا ہوگا۔وہ کلاس پلیئر ہیں اور ان کا وکٹ ہمارے لئے واقعی قیمتی ہے ۔تیز گیند باز نے ساتھ ہی کہاکہ پنے کے مقابلے بنگلور میں زیادہ ریورس سوئنگ ملنے کا امکان ہے اور ہندستانی گیند بازوں میں امیش یادو ریورس سوئنگ بہترین طریقے سے کرانے کے قابل ہیں۔ہمارے بلے بازوں کو ان سے ہوشیار رہنا ہوگا۔ہندستان کو پہلے ٹیسٹ کرکٹ میچ میں شکست دے کر آسٹریلوی ٹیم جوش میں بھری ہے۔
اور اس کی پوری کوشش اپنی اس تال کو آگے بھی برقرار رکھنے کی ہوگی۔اسٹارک نے کہا کہ ٹیم یہاں چار مارچ سے ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میں بھی کامیابی حاصل کرے گی اور سیریز میں 2۔0 کی اہم برتری حاصل کرے گی۔پنے میں پہلے ٹیسٹ میں آسٹریلوی اسپنروں کے عمدہ کارکردگی کے بعد ہندستانی بلے بازی کا دونوں ہی اننگز میں کم اسکور پر ہی پلندہ بندھ گیا تھا اور اسے 19 میچوں کے بعد پہلی شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔پہلے میچ میں اسپنر اسٹیو او کیفے (کل 12 وکٹ) کی قاتلانہ کارکردگی کے چلتے تیز گیند بازوں اسٹارک اور جوش ہیزل وڈ کو زیادہ موقع نہیں ملا تھا لیکن اب اسٹارک نے بنگلور ٹیسٹ کے فلیٹ پچ پر زوردار مظاہرہ کرنے کی وارننگ دی ہے ۔اسٹارک نے پہلے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 38 رنز پر دو وکٹ لئے تھے جبکہ دوسری اننگز میں انہیں صرف دو اوور کی بولنگ کرنے کا موقع ملا تھا۔اسٹارک نے اگرچہ ساتھ ہی کہا کہ ہندستانی وکٹ تیز گیند بازوں کی توقع اسپنروں کے لیے زیادہ مددگار ہونے کے باوجود وہ دوسرے ٹیسٹ میں ریورس سوئنگ کو اہم ہتھیار بنائیں گے ۔اس کے علاوہ با¶نسر کا بہترین استعمال کریں گے ۔گزشتہ میچ میں کم بولنگ کرنے کے بارے میں پوچھے جانے پر اسٹارک نے کہاکہ مجھے لگتا ہے کہ پنے کا وکٹ اسپنروں کے لیے زیادہ مددگار تھا اس لئے میرے لئے وہاں زیادہ کچھ کرنے کے لئے نہیں تھا۔پنے کی وکٹ پر تیز گیند بازی کے لیے سوئنگ بھی عام تھی جس پر او کیفے اور ناتھن لیون نے بہترین بولنگ کی۔انہوں نے اگلے میچ کے بارے میں کہاکہ پہلے میچ میں فتح کے بعد کھلاڑیوں کے لئے ذمہ داری بڑھ گئی ہے کہ وہ اس سلسلے کو آگے بھی برقرار رکھیں۔ہندوستان کی طاقت اس کی بلے بازی ہے اور یہ وکٹ بھی تیز گیند بازوں کے لیے مزید مددگار نہیں ہونے والا ہے ۔اس کے باوجود ہم پوری کوشش کریں گے کہ اننگز کے آغاز میں ہی وکٹ جلدی حاصل کریں۔پنے کے دھیمے وکٹ پر اسٹارک نے بہترین ریورس سوئنگ سے چتیشور پجارا کا وکٹ نکالا تھا اور انہیں پوری امید ہے کہ بنگلور کے وکٹ میں بھی انہیں ریورس سوئنگ حاصل ہوگی۔اسٹارک نے سری لنکا زمین پر گزشتہ سال سیریز میں ریورس سوئنگ کا بہترین استعمال کیا تھا اور تین میچوں کی سیریز میں 24 وکٹ حاصل کئے تھے ۔