وراٹ کی ڈبل سنچری ،بھارت کا ہمالیائی اسکور

حیدرآباد، 10 فروری (یواین آئی) وراٹ کوہلی (204) کی شاندار ڈبل سنچری سے ہندوستانی کرکٹ ٹیم نے بنگلہ دیش کے خلاف واحد ٹیسٹ کے دوسرے دن جمعہ کو چھ وکٹ پر 687 رن کا ہمالیائی اسکور بنانے کے بعد اپنی پہلی اننگز ڈکلئر کردی۔ہندوستان نے بنگلہ دیش کے خلاف یہاں راجیو گاندھی بین الاقوامی اسٹیڈیم میں دوسرے دن اپنی اننگز کا آغاز کل کے تین وکٹ پر 356 رن سے آگے شروع کیا تھا اور دن کے دوسرے سیشن میں چائے کے وقفہ کے کچھ دیر بعد 166 اوور میں چھ وکٹ کے نقصان پر 687 رنز بنا کر اپنی اننگز کو ڈکلئر کیا۔پہلی اننگز میں ہندوستان کیلئے کپتان وراٹ نے سب سے زیادہ 204 رنز بنائے جو ان کی مسلسل چوتھی سیریز میں چوتھی ڈبل سنچری ہے ۔ اس کے علاوہ سلامی بلے باز مرلی وجے نے 108 رن، وکٹ کیپر بلے باز رددھمان ساہا نے ناٹ آ¶ٹ 106 رن کی سنچری اننگز کھیلی جبکہ چتیشور پجارا نے 83، اجنکیا رہانے نے 82 اور رویندر جڈیجہ نے ناٹ آ¶ٹ 60 رن کی نصف سنچری اننگز کھیل کر ہندوستان کے اسکور میں اہم تعاون دیا ۔ روی چندرن اشون نے 34 رن بنائے ۔اشون نے 45 گیندوں کی اننگز میں چار چوکے لگا کر 34 رنز بنائے ۔ مہدی حسن نے اشون کو سومیہ سرکار کے ہاتھوں کیچ کراکر بنگلہ دیش کو چھٹا وکٹ دلایا۔ جڈیجہ نے بھی اپنی نصف سنچری مکمل کی اور 78 گیندوں میں چار چوکے اور دو چھکے لگا کر 60 رن بنائے اور ساہا کے ساتھ ہندوستان کو 687 کے اسکور تک پہنچانے کے بعد میدان سے ناٹ آوٹ واپس لوٹے ۔ہندوستان اپنے 700 کے اسکور سے محض 13 رن ہی دور تھا کہ کپتان وراٹ نے پھر ہندوستان کی پہلی اننگز کو دن کا کھیل ختم ہونے سے کچھ اوور پہلے چھ وکٹ پر 687 کے اسکور پر ڈکلئر کرنے کا اعلان کر دیا۔ہندوستانی سرزمین پر پہلی بار ٹیسٹ کھیل رہی بنگلہ دیشی ٹیم کی ہمالیائی اسکور کے سامنے شروعات اچھی نہیں رہی اور تمیم اور سومیہ سرکار پہلے وکٹ کے لئے صرف 38 رنز ہی جوڑ سکے ۔ تیز گیند باز امیش نے بنگلہ دیش کو اس کی پہلی اننگز میں پہلا جھٹکا سومیہ کو وکٹ کیپر ساہا کے ہاتھوں آ¶ٹ کر اکر دیا۔ سومیہ 31 گیندوں میں تین چوکے لگا کر 15 رنز ہی بنا سکے ۔ تمیم نے 48 گیندوں میں تین چوکے لگا کر ناٹ آ¶ٹ 24 رنز بنائے ۔ہندوستانی گیند بازوں میں امیش نے دو اوور میں محض دو رن پر ایک وکٹ حاصل کیا۔