ٹسٹ کرکٹ میں اشون کا نیا رکارڈ

حیدرآباد، 12 فروری.(پی ایس آئی)بھارت کے عظیم آف سپن بولر روی چندرن اشون اتوار کو ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں سب سے تیز 250 وکٹ لینے والے پہلے بولر بن گئے. اشون نے بنگلہ دیش کے خلاف حےدرآباد میں جاری واحد ٹیسٹ میچ میں یہ ریکارڈ اپنے نام کیا. بھارت کے سپن گیند باز اشون نے 45 میچوں میں 250 وکٹ لئے ہیں. انہوں نے اس ترتیب میں آسٹریلیا کے عظیم بولر ڈینس للی کو پیچھے چھوڑ دیا ہے، جنہوں نے 48 میچوں میں 250 وکٹ لئے تھے. بھارت نے بنگلہ دیش کے خلاف اپنی پہلی اننگز چھ وکٹ پر 687 رنز پر ڈکلیئر کر دی تھی. اس کے جواب میں مہمان ٹیم اپنی پہلی اننگز میں صرف 388 رنز بنا کر ہی آل آو¿ٹ ہو گئی۔