پران کی یاد میں تقریب کا انعقاد

ممبئی۔15فروری(ےواین این ) فلم نگری ممبئی میں مقبول فلمی اداکار پران کی یاد میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے ان کی فلمی زندگی اور کردار نگاری کو خراج تحسین پیش کیا۔ بالی وڈ میں پران ایک ایسے ولن تھے جنہوں نے 50 اور 70کی دہائی کے درمیان ولن کے کردار نبھانے میں فلم انڈسٹری میں اکیلے ہی راج کیا اور اپنی اداکاری کا لوہا منوایا۔پران جس فلم میں ادا کاری کرتے تھے، ناظرین اسے دیکھنے ضرور سنیماہال جاتے تھے۔اس دوران انہوں نے جتنی بھی فلموں میں اداکاری کی اسے دیکھ کر ایسا لگا کہ ان کے نبھائے گئے کردار صرف وہ ہی ادا کر سکتے تھے۔ ولن کو ایک نیا روپ دینے والے پران جب پردے پر آتے تھے تو ناظرین کے اندر ایک عجیب سی کیفیت طاری ہونے لگتی تھی۔