چھ وکٹ لینے کے بارے میں کبھی سوچا نہیں تھا:چہل

بنگلور، 2 فروری (یو این آئی) لیگ اسپنر یجویندر چہل نے انگلینڈ کے خلاف تیسرے اور فیصلہ کن ٹوئنٹی -20 میچ میں چھ وکٹ لینے کے بارے میں کہا کہ انہوں نے کبھی اس کے بارے میں سوچا بھی نہیں تھا۔ چہل نے کیریئر کی بہترین گیند بازی کرتے ہوئے چار اوور میں 25 رن دیکر چھ وکٹ لئے اور انگلینڈ کے خلاف ہندوستان کو 75 رنوں سے فتح دلا کر سیریز 2-1 سے جیتنے میں اہم کردار ادا کیا۔ چہل نے میچ ختم ہونے کے بعد کہا، “میں آپ کی کارکردگی سے خوش ہوں کیونکہ ملک کے لئے بنگلور میں پہلی مرتبہ کھیل رہا تھا۔میں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ میں چھ وکٹ لوں گا۔ اس سے پہلے آئی پی ایل میں بھی پاورپلے میں بولنگ کر چکا ہوں. اسی وجہ سے کپتان وراٹ نے مجھ پر یقین کیا. ” چہل نے سیم بلنگس (صفر) جوئے روٹ (42)، ایون مورگن (40)، بین اسٹوکس (6)، معین علی (2) اور کرس جارڈن (صفر) کے وکٹ حاصل کئے ۔۔ 26 سالہ چہل نے کہا، “میں جانتا تھا کہ چھوٹا گرا¶نڈ ہونے کی وجہ سے یہاں بلے باز آپ کے شاٹ کے لئے جائیں گے اور ایسی صورت میں میرے لئے وکٹ لینے کا موقع رہے گا۔