ڈاکٹر صبا اسماعیل کے ہاتھو ں پرو فیسر نعیم انیس انمول رتن ایورڈ سے سرفراز

کولکاتا5 فروری ( محمد نعیم )حیدر آباد کی معرو ف سماجی و علمی تنظیم آل انڈیا اردو ماس ایجو کیشن سو سائٹی کی جانب سے گزشتہ دنو ں ایک سادہ سی تقریب میں تنظیم کے صدر ڈاکٹر مختاراحمد فرین کی موجو د گی میں ڈاکٹر صبا اسماعیل چیئر مین کلچر ل کمیٹی مغر بی بنگال اردو اکادمی کے ہاتھو ں معروف سماجی و علمی ادبی شخصیت ڈاکٹر نعیم انیس ا یسو سی ایٹ پرو فیسر شعبہ اردو کولکاتاگرلس کالج و چیئرمین پبلیکشنز سب کمیٹی( مغربی بنگال) اردو اکادمی کو اردو انمول رتن ایوارڈ برائے علمی و ادبی خدمات سے نوازا۔ اس موقع پر انہو ں نے اپنے خطاب میں کہاکہ آل انڈیا اردو ماس ایجو کیشن سوسائٹی حیدرآباد کے اسکولو ں میں تعلیمی بیداری کے فروغ کیلئے بر سو ںسے سرگرم عمل ہے ۔اس کے علاوہ تنظیم کے اغراض و مقاصد میں یہ نکتہ بھی شامل ہے کہ علم و ادب کے شعبہ میں سر گرم اور فعال افراد کی قدر شناسی اور عزت افزائی کی جائے ۔ڈاکٹر نعیم انیس کو اردو انمول رتن ایوارڈ دیا جانا اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے ۔ڈاکٹر نعیم انیس نے حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ڈاکٹر مختاراحمد فردین سے میرے دیرینہ مراسم ہیں۔موصوف کی جائے پیدائش کولکاتا مٹیا برج لیکن جائے عمل حیدرآباد ہے۔وہ اکثر کو لکاتا تشریف لاتے رہتے ہیں۔مغربی بنگال ارد و اکادمی کی جانب سے ان کی کتاب چو تھا ستون کی اشاعت بھی گزشتہ برس کی گئی ہے میںانکا شکریہ ادا کر تاہو ں۔کیونکہ انہوں نے مجھے اس ایوارڈ کے لائق سمجھا ۔اس موقع پر بزرگ اردو صحافی کریم رضامونگیری ، مدیر اعلیٰ رو ز نامہ ’عکاس‘ کو لکاتا کی جانب سے شہر کے مشہور ریستو راں دستر خوان میں ایک پر تکلف عشائیہ کابھی اہتمام کیاگیا۔جس میںڈاکٹر مختار احمد فردین اور ڈاکٹر نعیم انیس کے علاوہ جناب نصاراحمد سابق ڈپٹی کمشنر کو لکاتا پولس، قمرالدین ملک مالک کاٹن گیلری ، جاویداختر ، اختر حسین ، شاہد اقبال ، شہاب الدین اور ساجد خان بھی موجو د تھے ۔