کتھ¸ کے ہندی ریمیک میں کام کریں گے رتیک روشن

ممبئی 28 فروری (یو این آئی) بالی وڈ کے ماچو مین رتیک روشن سپر ہٹ تامل فلم کتھ¸ کے ہندی ریمیک میں نظرآسکتے ہیں۔ایسا کہا جارہا ہے کہ جنوبی ہند کی فلموں کے مشہور ڈائریکٹر اے آر مرگ داس، ریتک روشن کو لے کر ایک فلم بنا سکتے ہیں۔ انہوں نے عامر خان کو لے کر فلم گجنی، اکشے کمار کے ساتھ سپر ہٹ فلم ہالی ڈے اور سوناکشی سنہا کو لے کر فلم اکیرا بنائی ھے ۔کتھ¸ ‘کے ہندی ریمیک کے لئے پہلے سلمان خان اور اکشے کمار کا نام لیا جارہا تھا لیکن بات نہیں بنی۔ خود فلمساز مرگ داس نے کہا تھا کہ کتھ¸ کے ریمیک میں اکشے کمار نظر آئیں گے لیکن اچانک انہوں نے اکشے کمار کی جگہ رتیک روشن کو لے لیا ہے حالانکہ ابھی کوئی باقاعدہ اعلان نہیں ہوا ہے ۔