کھیل کود بھی تعلیم کا ایک حصہ ہے:صابر

پٹنہ یکم فروری ( پریس ریلیز)ہولی ویژن پبلک اسکول پٹنہ کا سالانہ کھیل کود مقابلہ آج بحسن وخوبی اختتام پذیر ہو گیا۔ واضح ہو کہ دو روزہ سالانہ کھیل کود مقابلے کا آج آخری دن تھا۔ آج جن کھیلوں میں مقابلہ ہوا ان میں درجہ پنجم سے درجہ نہم کی طالبات کے درمیان موم بتی ریس ،نڈل تھڑید ریس ، کھو کھو کے علاوہ کو کنگ کے مقابلے اہم تھے۔ کھو کھو مقابلے میں اقبال ہاﺅس کے طالبات نے مر زا غالب ہاﺅس کو شکست دیکر جیت حاصل کی وہیں کوکنگ مقابلے میں درجہ ہشتم نے اول مقام حاصل کیا جبکہ درجہ ہفتم و نہم کی طالبات بالترتیب دوم و سوم مقام پر رہیں۔ طلبا گروپ میں کرکٹ کا سیمی فائنل و فائنل میچ کھیلا گیا جو کا فی دلچسپ رہا ۔ سیمی فائنل مقابلے میں مرزا غالب ہاﺅس نے مولانا آزاد ہاﺅس کو 23 رنوں سے جبکہ گروپ بی میںعلامہ اقبا ل ہاﺅس کو 16 رنوں سے شکست دے کر دونوں ٹیمیں فائنل میں چہنچی ۔ فائنل مقابلے میں مرزا غالب ہاﺅس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقر ر ہ ۲۱ اوور میں ۵۶ رن کا ہدف رکھا ۔ لیکن محمد انضمام خان کی خطرناک گیند بازی کے سامنے مو لانا آزاد کے کھلاڑی سنبھل نہ سکے لھذا پوری ٹیم ۲۱ اوور میں صرف ۲۴ رن ہی بنا سکی اور اس طرح مرزا غالب نے آسان جیت حاصل کرکے سب کو حیران کر دیا ۔ مین آف دی میچ محمد انضما م خان کو دیا گیا جس نے چار وکٹ لئے اور سب سے زیادہ ۵۲ رن بنائے ۔ امپائرنگ کی فرائض امتیاج جاوید جعفری و عمار رضوی نے انجام دئیے جبکہ سلطان سر اور اختر سر اور محمد تو صیف ظفر میچ کے اسکور ر رہے ۔ سالانہ کھیل کے بحسن و خوبی اختتام پر اسکول کے ڈائریکٹر محمد صابر نے کہا کہ کھیل کود بھی در اصل تعلیم کا ایک حصہ ہے جو طلبا کو اصول و ضابطے کا پابند رہنے کی عادت ڈالتا ہے ۔ لھذا طلبا کو کھیل کود میں بھی بڑھ چڑھ کر حصّہ لینا چاہئے اور کسی نہ کسی ایک کھیل میں مہارت حاصل کرنی چاہئے ۔ اگزامینیشن کنٹرولر سیفی امیرلدین ہاشمی نے کہا کہ کھیل کود جسمانی طاقت کے علاوہ ذہنی قوت کو بھی مضبوط کرتا ہے جبکہ سماجیات کے سنیئر ٹیچر اور میڈیا انچارج محمد شاہ نوازعالم نے کہا کہ ہر کھیل کی تکنیک اور اس کے اصول ذہن سازی و کردار سازی میں اہم رول ادا کرتے ہیں جو طلبا و طالبات کی کامیابی کی بنیاد کو مضبوط کرنے میں معا ون ہوتے ہیں ۔ اسکول کے پرنسپل خواجہ محمد ذکا ﺅاﷲ نے سالانہ کھیل کود کے بحسن و خوبی اختتام پر اساتذہ کرا م با لخصوص محمد شمس اختر، مولانہ نیاز احمد، امتیاج جاوید جعفری ، محمد اختر عالم ، محمد شہاب الدین ، شبانہ خاتون ، درخشاں پروین ،شمع پروین ، نکہت پروین ، احباب منظر ، محمد وسیم اکرم، محشر عالم، مولانا سیماب ، محمد اسماعیل ، شہنیلا پروین، شہناز پروین،وغیرہ کا شکریہ ادا کیا ، اور کہا کہ ٓائندہ بھی ان کا تعاون ملتا رہیگاو۔