گرم گرم کچوری

Taasir Urdu News Network|Uploaded on 7 Feb 2017

اجزاء:
• آلو ۔۔ ۔۔ ایک کلو
• میدہ یا سفید آٹا ۔۔ دو کپ
• سوڈا ۔۔ 4/1 چائے کا چائے کا چمچہ
• تیل ۔۔ دو کھانے کے چمچے
• نمک ۔ حسب ذوق
• کٹا زیرہ ۔۔ آدھا چائے کا چمچہ
• پانی ۔۔ آدھا چائے کا چمچہ

• فلنگ کے لئے:
• چنتر کی دال ۔۔ ایک کپ
• ادرک ۔۔ ایک چائے کا چمچہ
• ہری مرچ ۔۔ تین عدد
• ہینگ ۔۔ ایک چٹکی
• کٹا زیرہ ۔۔ ایک چائے کا چمچہ
• پسی لال مرچ ۔۔ ایک چائے چمچہ
• چینی ۔۔ ایک چائے کا چمچہ
• پسی سونف ۔۔ ایک چائے کا چمچہ
• تیل ۔۔ چار کھانے کے چمچے
• نمک ۔۔ حسب ذوق

ترکیب:
ایک باؤل میں ابلے آلو، میدہ، سوڈا، نمک، تیل، زیرہ اور پانی ڈال کر گوندھ لیں۔

فلنگ کے لئے:
ابلی دال کو موٹا موٹا کچل لیں۔ اب ادرک، ہری مرچ، ہینگ، زیرہ، لال مرچ، چینی، پسی سونف، نمک اور تیل ڈال کر پکائیں۔ اس کے بعد کچوریوں کو بیل لیں۔ پھر اس میں فلنگ کر کے فرائی کریں۔ گرم گرم کچوری کو آلو بھاجی کے ساتھ سرو کریں۔