ہندوستانی گیند بازوں کے سامنے کنگارو بے بس

پنے ، 23 فروری (یو این آئی) تیز گیند باز امیش یادو (32رن پر چار وکٹ) کی قاتلانہ گیند بازی اور اسپنروں روی چندرن اشون اور رویندر جڈیجہ کی بااثر کارکردگی سے دنیا کی نمبر ایک ٹیم ہندستان نے اپنا جلوہ دکھاتے ہوئے آسٹریلیا کو پہلے کرکٹ ٹیسٹ کے پہلے دن جمعرات کو نو وکٹ پر 256 رن پر روک لیا۔یادو نے 32 رن پر چار وکٹ، آف اسپنر اشون نے 59 رن پر دو وکٹ، لیفٹ آرم اسپنر جڈیجہ نے 74 رن پر دو وکٹ اور آف اسپنر جینت یادو نے 58 رن پر ایک وکٹ لے کر آسٹریلیا کے کپتان اسٹیون ا سمتھ کے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کے فیصلے کو غلط ثابت کر دیا۔دنیا کی دوسرے نمبر کی آسٹریلوی ٹیم پہلے وکٹ کے لئے 82 رن کی شراکت کے بعد لڑکھڑا گئی اور ہندستانی گیند بازوں نے دوسرے سیشن میں تین اور تیسرے سیشن میں پانچ وکٹ لے کر کنگارو¶ں کو دھر دبوچا۔پیٹ میں درد کی وجہ سے صبح ریٹائرڈ ہوئے اوپنر میٹ رینش نے طبیعت خراب ہونے کے باوجود میدان پر واپسی کی اور بالآخر 156 گیندوں میں 10 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 68 رنز کی سب سے بڑی اننگز کھیلی۔مشیل اسٹارک 58 گیندوں میں پانچ چوکو ں اور تین چھکے کی مدد سے 57 رنز بنا کر کریز پر ڈٹے ہوئے ہیں۔ان کے ساتھ جوش ہیزل وڈ ایک رن بنا کر کریز پر ہیں۔اوپنر ڈیوڈ وارنر نے 38، کپتان اسمتھ نے 27، پیٹر ھیڈاسکمب نے 22 اور شان مارش نے 16 رنز بنائے ۔ہندستانی گیند بازوں میں تیز بولر یادو سب سے زیادہ متاثر کن رہے ۔یادو نے وارنر کو بولڈ کر کے اوپننگ شراکت کو توڑا اور پھر میتھیو ویڈ (آٹھ)، اسٹیو او کیفے (صفر) اور ناتھن لیون (صفر) کے وکٹ حاصل کی۔یادو نے دوسری بار آسٹریلیا کے خلاف ایک اننگز میں چار وکٹ لئے ہیں۔ انہوں نے جنوری 2012 میں پرتھ میں آسٹریلیا کے خلاف 93 رن پر پانچ وکٹ لئے تھے ۔کپتان وراٹ کوہلی کے تین اسپنروں کو اس میچ میں اتارنے کا فیصلہ کامیاب رہا۔اشون نے آسٹریلوی کپتان اسمتھ اور رینش کے وکٹ نکالے جبکہ جڈیجہ نے ھیڈاسکمب اور مشیل مارش (چار) کو پویلین کا راستہ دکھایا۔جینت یادو نے بھی اپنی افادیت ثابت کرتے ہوئے شان مارش (16) کو آ¶ٹ کیا۔آسٹریلیا نے 56 رنز کے وقفے پر اپنے سات وکٹ گنوائے اور دو وکٹ پر 149 رن کی خوشگوار صورت حال سے اس کا اسکور نو وکٹ پر 205 رن ہو گیا۔اسٹارک نے اس کے بعد آسٹریلوی ٹیم کو سنبھالا اور اپنی نویں نصف سنچری لگانے کے ساتھ ساتھ ٹیسٹ کرکٹ میں اپنے 1000 رنز بھی پورے کر لیے ۔اسٹارک نے اپنی اس قیمتی نصف سنچری سے آسٹریلیا کو 250 کے پار بھی پہنچا دیا۔دن کے 90 اوور پورے ہو چکے تھے لیکن وقت باقی رہنے کی وجہ سے آسٹریلوی اننگز کو آگے بڑھایا گیا اور چار اوور اور کھیلے گئے ۔ لیکن آسٹریلوی اننگز سمٹ نہیں پائی۔ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے اتری آسٹریلوی ٹیم نے لنچ تک ایک وکٹ پر 84 اور چائے کے وقفہ تک 63 اوور میں چار وکٹ کے نقصان پر 153 رن کا اسکور بنایا۔آسٹریلیا نے صبح اچھی شروعات کی اور رینش اور وارنر نے پہلے وکٹ کے لئے 82 رن جوڑ ڈالے ۔صبح تیز گیند باز ایشانت شرما اور اشون نے شروعات کی۔لیکن اب دونوں کنگارو اوپنر آسانی کے ساتھ کھیلتے رہے ۔وراٹ نے 28 ویں اوور میں یادو کو ان کا پہلا اوور دیا۔یادو نے اپنی دوسری گیند پر وارنر کو بولڈ کر ہندستان کو پہلی کامیابی دلائی۔
یادو کی گیند بائیں ہاتھ کے بلے باز وارنر کے بلے کا اندرونی کنارہ لیتے ہوئے اسٹمپ میں سما گئی۔اس کے بعد اسی اوور کی اگلی گیند پر رینش ریٹائرڈ ہوکر پویلین آ گئے ۔ان دو جھٹکوں سے آسٹریلوی ٹیم کی تال ٹیڑھی ہو گئی اور لنچ کے بعد اس کے بلے باز کوئی بڑی شراکت نہیں کر سکے ۔مہمان ٹیم کے بہترین اسکورر اور بہترین فارم میں چل رہے وارنر 77 گیندوں میں چھ چوکے لگا کر محض 38 رنز ہی جوڑ سکے ۔یادو نے اس طرح وارنر کو ٹیسٹ میچوں میں اب تک 10 اننگز میں پانچویں بار اپنا شکار بنایا۔اس کے علاوہ وہ مشترکہ طور پر سب سے زیادہ پانچ بار شان مارش کو بھی آ¶ٹ کر چکے ہیں۔وارنر کے اہم وکٹ کے بعد آسٹریلیا کو رینش کی طبیعت بگڑنے سے بھی جھٹکا لگا جو پیٹ میں خرابی کی وجہ سے ریٹائرڈ ہو کر پویلین لوٹ گئے ۔لنچ تک آسٹریلوی ٹیم 33 اوور میں ایک وکٹ کے نقصان پر 84 رنز بنا سکی۔رینش کے واپس لوٹنے کے بعد کپتان اسٹیون اسمتھ تیسرے نمبر پر بلے بازی کرنے اترے ۔ ٹیسٹ رینکنگ میں نمبر ون بلے باز اسمتھ سے امیدیں تو بہت تھیں لیکن وہ بھی ہندستانی ٹیم کے سامنے دبا¶ سے پار نہیں پا سکے اور 95 گیندوں میں دو چوکے لگا کر محض 27 رنز ہی بنا پائے ۔دوسرے اینڈ پر شان نے 55 گیندوں میں تین چوکے لگا کر 16 رنز بنائے ۔ہندستانی اسپنر جینت یادو نے شان کو کپتان وراٹ کے ہاتھوں کیچ کراکر دوسرا وکٹ دلایا۔شان اور اسمتھ نے دوسرے وکٹ کے لئے 37 رن کی ساجھے داری کی۔اس کے بعد پیٹر ھیڈاسکمب میدان پر اترے اور وہ بھی کچھ خاص نہیں کر سکے ۔انہوں نے 45 گیندوں میں تین چوکے لگا کر 22 رن جوڑے کہ رویندر جڈیجہ نے انہیں ایل بی ڈبلیو کر دیا۔آسٹریلیا نے 149 کے اسکور پر اپنے تین اہم وکٹ گنوا دیئے اور محض پانچ گیند بعد ہی اس نے اپنے کپتان اور سرفہرست بلے باز اسمتھ کی وکٹ بھی گنوا دی جو 27 رنز ہی بنا سکے ۔اسمتھ کو اہم ہندوستانی آف اسپنر اشون نے وراٹ کے ہی ہاتھوں کیچ کرایا اور اسی اسکور پر مہمان ٹیم کو چوتھا جھٹکا دے دیا۔آسٹریلوی ٹیم نے میچ کے دوسرے سیشن میں 69 رنز کا اضافہ کر کے شان، ھیڈاسکمب اور اسمتھ کے تین اہم وکٹ گنوائے ۔چائے کے وقفہ کے بعد مشیل مارش، ویڈ، رینش، او کیفے اور لیون کے وکٹ گرے ۔جڈیجہ نے مشیل کو ایل بی ڈبلیو کیا جبکہ یادو نے ویڈ کو ایل بی ڈبلیو کیا۔رینش نے اشون کی گیند پر مرلی وجے کو کیچ تھمایا۔او کیفے اور لیون کو یادو نے 82 ویں اوور میں مسلسل دو گیندوں پر آ¶ٹ کیا۔