ہندی چینی فلم کیلئے پرینکا چوپڑاکی جگہ دپیکا پڈوکون منتخب

ممبئی ۔ 16 فروری (ےو اےن اےن) بالی وڈ کی معروف اداکارائیں دیپیکا پڈوکون اور پریانکا چوپڑا نہ صرف بھارت بلکہ دنیا بھر میں جانی جاتی ہیں ۔ زرائع ابلاغ کے مطابق اطلاعات کے مطابقگزشتہ سال اکتوبر میں ہدایتکار سدھارتھ آنند کی ہندی چینی فلم کے لئے دونوں اداکاراﺅں کے بارے میں سنا جارہا تھا اور اب یہ سنا جا رہا ہے کہ پریانکا چوپڑاکی جگہ دپیکا پڈوکون کو ہندی چینی فلم کے لئے منتخب کر لیا گیا ہے۔گزشتہ ماہ پہلے فلم کے حوالے سے سدھارتھ آنند کا کہنا تھا کہ یہ فلم بیجنگ میں بنائی جانے والی یہ فلم بین الثقافتی رومانوی فلم ہے اورفلم میں اے کلاس اداکارہ کا انتخاب کیا جائے گا جو بین الاقوامی سطح پر بھی معروف ہو گی ۔