اکشے کمار کی فلم نام شبانہ 31 مارچ کو ریلیز ہو گی

ممبئی ۔27فروری (ےو اےن اےن )بالی وڈ کی نئی ایکشن اور تھرلر فلم نام شبانہ 31 مارچ 2017 ءکو ریلیز ہو گی ۔بھارتی میڈیا کے مطابق بالی وڈ اور فلم کے اداکار منوج باجپائی نے کہا کہ ان کی آئندہ آنے والی فلم نام شبانہ میں ان کا کردار بہت محنت طلب تھا اوراس کے ڈائیلاگز سے انہیں بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا ۔ذرائع کے مطابق بالی وڈاداکار منوج باجپائی نے کہاکہ کوئی کردار آسان نہیں ہوتااس فلم میں بھی ان کا کردار تھکا دینے کے ساتھ ساتھ بہت محنت طلب بھی تھا ۔فلم کے ہدایتکار نیرج پانڈے اور باجپائی ہیں ۔فلم کی دیگر کاسٹ میں تاپسی پنو، انوپم کھیر ،اکشے کمار ہیں ۔فلم 31 مارچ کو سینما گھروں کی زینت بنے گی ۔