اردو | हिन्दी | English
443 Views
Sports

61واں ریلوے گولف مقابلہ اختتام پذیر

DSC_2528
Written by Tariq Hasan

حاجی پور 4فروری (پریس ریلیز)ایسٹ سنٹرل ریلوے کے ذریعہ 3روزہ 61 واں کل ہند ریلوے گولف ٹورنامنٹ کا انعقاد پٹنہ گولف کلب میں کیا جا رہا ہے ۔اس مقابلہ کے اختتام کے موقع پر مہمان خصوصی کے طور پر موجود جنر ل مینجر مع سرپرست ایسٹ سنٹرل ریل کھیل سنگھ ،ڈی کے گائن نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہندستانی ریل سے یہا ں آئے سبھی کھلاڑیوں نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا اور کھیل کے جذبہ کو بھی دکھایا ہے اس موقع پر جنر ل مینجر ڈی کے گائن کے ذریعہ اس مقابلہ کے فاتح اور دوسرا مقام حاصل کرنے والے و دیگر شرکاءکو انعام دیکر نوازا۔ اس مقابلہ کی فاتح لوکو موٹیو ورکس کی ٹیم رہی ۔اس فاتح ٹیم کے کھلاڑی تھے ،ساحل کمار سنگھ،وینئے کمار یادو،اجیت راوت،اور دیو جیوتی گھوش،دوسرامقام دوٹیموں کو دیا گیا ۔پہلے دوسرا مقام پانے والی ڈیزل لوکو موٹیو ورکس کی ٹیم رہی ۔اس ٹیم کے کھلاڑی تھے امام الحق ،ارشد علی ،ایس بی سنگھ ،اور منوج کمار مانجھی،دوسرا مقام پانے والی دوسری ٹیم کی شکل میں نورتھ ویسٹ ریلوے کی ٹیم رہی اس کے کھلاڑی تھے پرتاپ سنگھ،ستیش راجوریا ،گری راج سنگھ اور دیپندر سنگھل ،اس مقابلہ میں لائسنس پلیئر ٹرافی کے فاتح بنے ایسٹ سنٹرل ریل کے محمد نواب اور دوسرے فاتح کا خطاب ساﺅتھ ایسٹ سنٹر ل ریلوے کے سندیپ رام ٹیک اور سنٹرل ریلوے کے مگن سباراﺅکو دیا گیا ۔

About the author

Tariq Hasan