Uncategorized

کشمیری باقر خانی

Written by Dr.Mohammad Gauhar

Taasir Urdu daily News Network|Dastarkwan E Taasir| Uploaded on 5 Feb 2-17

  • میدہ آدھا کلو
  • مکھن دو سو پچاس گرام
  • انڈے دو عدد
  • چینی ایک چائے کا چمچ
  • مکھن دو کھانے کے چمچ
  • پانی حسب ضرورت
  • نمک حسب ذائقہ
  • تل چار کھانے کے چمچ

یک پیالے میں میدہ، ایک انڈا، نمک، چینی، دو کھانے کے چمچ مکھن اور پانی ڈال کر ڈو گوندھ لیں۔

  1. اب ڈو کو روٹی کی طرح رول کرلیں۔
  2. پھر درمیان میں مکھن شامل کریں اور چار سائیڈز میں فولڈ کرلیں
  3. دوبارہ سے رول کریں اور اس طریقہ کار کو پانچ سے چھ دفعہ دوہرائیں۔
  4. اب ڈو کو آٹھ برابر کے حصوں میں تقسیم کرلیں اور پھر رسی کی طرح رول کریں اور پھر چکروں میں رول کریں۔
  5. پھر انڈے کے ساتھ برش کریں اور اوپر تل چھڑک دیں۔
  6. اوون میں دو سو ڈگری سینٹی گریڈ پر بارہ سے پندرہ منٹ کے لئے بیک کریں۔
  7. مزیدار کشمیری باقر خانی تیار ہے۔

About the author

Dr.Mohammad Gauhar

Chief Editor - Taasir