Anushka-Sharma-2015 7

انشکا شرما ”فلوری“ میں بھوت بنی ہیں

ممبئی ۔03مارچ(ےواین این)ویسے تو سب ہی جانتے ہیں کہ بولی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے رواں سال کے آسکرز میں شرکت کی، لیکن کیا آپ کو یہ معلوم ہے کہ انوشکا شرما بھی اس سال آسکرز کی شاندار تقریب میں موجود تھیں؟خیال رہے کہ 89ویں اکیڈمی ایوارڈز (آسکرز) میں اس سال ہولی وڈ فلم ”مون لائٹ“ کی جگہ پہلے ”لا لا لینڈ“ کو بہترین فلم کا ایوارڈ دے دیا گیا تھا اور دلچسپ بات یہ ہے کہ انوشکا شرما اسی ”غلطی“ کے دوران اسٹیج پر موجود تھیں۔ایسا ہم نہیں کہہ رہے بلکہ خود انوشکا شرما نے اپنے انسٹاگرام اکاو¿نٹ پر آسکرز کی ایک تصویر شیئر کی، جس میں وہ اسٹیج پر موجود ہیں۔انہوں نے اپنی تصویر میں یہ بھی لکھا کہ یہ لوگ مجھے س±ن نہیں پائے، میں تو کب سے ہندی میں کہہ رہی تھی کہ نام غلط لکھا ہے۔اگر آپ کو اب تک سمجھ نہیں آیا، تو ہم آپ کو بتادیں کہ انوشکا شرما اپنی جلد ریلیز ہونے والی فلم ”فلوری“ میں بھوت بنی ہیں۔”فلوری“ میں انوشکا شرما نے ایک روح (بھوت) کا کردار ادا کیا، جو اپنی ادھوری خواہش کو پورا کرنے کے لیے دنیا میں واپس آجاتی ہے۔اس فلم میں انوشکا کا نام ششی ہوگا، جس کا ہیش ٹیگ انہوں نے اپنی تصویر میں استعمال کیا۔انشائی لال کی ہدایات میں بنے والی فلم کی پروڈکشن فاکس اسٹار اسٹوڈیوز اور انوشکا شرما کی کمپنی کلین سلیٹ فلمز کررہی ہے، جو رواں سال 24 مارچ کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں