elovera 3

ایلوویرا: رنگت نکھارے

٭- انجم آرا

ایلویرایا کنوار گندل ایک ایسا پودا ہے جواپنے اندر بے شمار طبی فوائد کا خزانہ لئے ہوئے ہے۔ یورپ میں کی جانے والی تحقیق کے مطابق اس کے گودے میں بے شمار طبی خواص پائے جاتے ہیں۔ یہ جلدی امراض معدے کی خرابی ‘ دانت کا دردبال جھڑنے یا کسی خشکی جوڑوں اور پٹھوں کی تکلیف ‘ آرائش حسن اور دیگر کئی مقاصد کیلئے استعمال کیاجاتا ہے۔ اس کے فوائد کے پیش نظرآج کل فوڈ سپلیمنٹ کے طور پر استعمال کیا جارہا ہے۔ اسی طرح کاسمیٹکس سازی میں بھی اس کے استعمال میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے۔
اگر آپ کسی خاتون سے پوچھیں کہ ہاتھوں کو کیسے نرم وملائم بنایاجائے تو 60سے 70 فیصد خواتین آپ کو ایلوویرا کا مشورہ دیں گی۔ ایلوویرا اپنی موئسچرائزنگ خصوصیات کی وجہ سے مشہور ہے۔ یہ ہاتھوں کی پھٹی جلد اور خشکی ختم کرنے میں انتہائی مدد گار ہے۔ ایلوویرا جلد پر ایک حفاظتی جھلی بنادیتا ہے جو جلد کو دھول ’ مٹی‘ گردوغبار اوردیگر موسمی اثرات سے محفوظ رکھتی ہے۔ طریقہ : تازہ ایلوویرا کے جیل لیکر اپنے ہاتھوں پر لگائیں اور دس منٹ تک لگارہنے دیں ‘ دس منٹ بعد نیم گرم پانی سے دھولیں یہ عمل روزانہ ہرائیں فائدہ ہوگا ایلوویرا کی افادیت سے ماہرین ہزاروں سال قبل بھی آگاہ تھے۔ ایلوویرا نظر کو طاقتور بنانے میں نہایت مفید ہے۔ اس کیلئے ایلوویرا کاایک ٹکٹ لیکر اس میں سے ایک بڑا چمچہ گودا نکال کراسے نگل لیں روزانہ صبح وشام خالی پیٹ تو اتردو مہینے استعمال کریں۔
مغربی خواتین اپنے چہرے کی تازگی ‘ بالوں کی چمک ناخنوں کی مضبوطی کیلئے مختلف قسم کے آرائشی سامان اور کریموں کے استعمال کے ساتھ ساتھ اس کی ٹبلیٹس بھی لیتی ہیں۔ جڑی بوٹیوں سے تیار کردہ ان اشیا کی مانگ تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ چہرے کے کیل داغ مہاسوں پرروزانہ چند ہفتوں تک اس کاگودا نکال کر لگایا جائے تو کچھ ہی عرصے میں کیل مہاسے ختم ہوجاتے ہیں۔ چہر خوبصورت اور جلد صاف شفاف ہوجاتی ہے۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں