5b441544653d8737a7a879fae4088d7f 3

ایوارڈ حاصل کرنا مسرور کن ہے: پری نیتی چوپڑا

ممبئی ۔ 28 مارچ (ےو اےن اےن) بالی وڈ اداکارہ پری نیتی چوپڑا نے کہا یوتھ آئیکون کا ایوارڈ حاصل کرنا مسرت کن ہے۔ ذرائع کے مطابق اداکارہ پری نیتی چوپڑا نے اپنی تازہ گفتگو میں کہا ہے کہ ایچ ٹی اسٹائل ایوارڈ کی تقریب میں یوتھ آئیکون کا ایوارڈ حاصل کرنا کوئی عام بات نہیں ہے،انہیں خوشی ہے کہ اس سال ان کے حصے میں یہ ایوارڈ آیا ہے،یہ ان کی زندگی کا یادگار ترین لمحہ ہے،انہوں نے بتایا کہ وہ بالی وڈ میں آنے سے قبل عام سی دیکھنے والی اور سادہ لباس پہننے والی لڑکی تھیں،انہوں نے اپنی شخصیت کو جاذب نظر بنانے کے لئے بہت محنت کی ہے،یہ ان کی محنت کا ہی ثمر ہے کہ وہ بھی اب بالی وڈ انڈسٹری کی اسٹائل آئیکون میں شمار ہوتی ہیں،اداکارہ کی نئی فلم میری پیاری بندھو جلد ہی سینما گھروں میں نمائش کے لئے پیش کی جائیگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں