got500_1488693540 7

بکری نے دیا انسان جیسے بچے کو جنم

گریڈیہہ (جھارکھنڈ)، 5 مارچ (شاہد اشرفی)۔ یہاں برنی بلاک میں اتوار کو ایک بکری نے انسان کے سائز کے بچے کو جنم دیا۔ بچے کو دیکھنے والے حیرت میں پڑ گئے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ بکری کے بچے کی شکل انسان سے ملتی جلتی ہے۔ موقع پر اکٹھا لوگ بکری کے اس بچے کی پوجا ارچنا میں بھی مصروف ہوگئے۔ دیکھتے ہی دیکھتے لوگوں نے عطیہ کی شکل میں چند سکے بھی بچے کے پاس رکھ دئے۔ دراصل یہاں منک ڈیہہ میں ایک بکری نے اس بچے کو جنم دیا۔ بچے کی شکل انسان سے ملتی ہے، یہ خبر پورے گاؤں میں آگ کی طرح پھیل گئی۔جسے بھی اس کی اطلاع ملی، ایک بار بکری کے بچے کو دیکھنے کے لئے موقع پر پہنچ گیا۔ بکری بانو تری کی ہے۔ گاؤں کے ہی ڈاکٹر ایوب ملک نے بتایا کہ صبح کو مذکورہ شخص کے گھر بکری نے ایک بچے کو جنم دیا جو انسانی شکل کا ظاہر ہو رہا ہے۔ اس کے بعد سے اس کے گھر پر لوگوں کی کافی بھیڑ جمع ہو گئی۔ تاہم بکری کا بچہ کچھ دیر ہی زندہ رہ سکا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں