sushma 1

بھارت نے پاکستان کے سامنے لاپتہ سجادہ نشین کا معاملہ اٹھایا : سشما

نئی دہلی، 17 مارچ (یواین آئی) ہندوستان نے پاکستان کے سامنے ایک ہندوستانی مسلم سجادہ نشین سمیت اپنے دو شہریوں کے لاپتہ ہونے کا معاملہ اٹھایا ہے ۔ دونوں پاکستان میں لاپتہ ہو گئے ہیں۔وزیر خارجہ سشما سوراج نے ٹوئٹ کیا،”ہم نے اس معاملے کو پاکستان حکومت کے سامنے اٹھایا ہے اور پاکستان میں ان دونوں ہندوستانی شہریوں کے بارے میں تازہ صورت حال سے آگاہ کرنے کی درخواست کی گئی ہے ۔”محترمہ سوراج نے کہا،”ہندوستانی شہری 80 سالہ سید آصف علی نظامی اور ان کا بھتیجہ ناظم علی نظامی گزشتہ آٹھ مارچ کو پاکستان گئے تھے ۔ دونوں کراچی ہوائی اڈے پر اترنے کے بعد سے ہی لاپتہ ہیں۔”انہوں نے کہا، ”سید آصف علی نظامی حضرت نظام الدین اولیائکی درگاہ کے سجادہ نشین ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں