اردو | हिन्दी | English
249 Views
Politics

بے قصور نوجوانوں کو پولس پریشان نہ کرے : ابوعاصم اعظمی

abu asim azmi
Written by Tariq Hasan

بے قصور نوجوانوں کو پولس پریشان نہ کرے :ابوعاصم اعظمی
ممبئی، 19 مارچ (یو این آئی) مہاراشٹر سماجوادی پارٹی لیڈر و رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے مانخورد چیتا کیمپ میں ہوئے فرقہ وارانہ کشیدگی کے بعد پولیس سے یہ مطالبہ کیا ہے کہ وہ فرقہ وارانہ کشیدگی کے بعد بے قصور مسلم نوجوانوں کو ہراساں و پریشان نہ کریں جو بھی قصور وار ہے ان پر کارروائی کی جانی چاہئے جبکہ فرقہ وارانہ کشیدگی کے بعد یہاں کے حالات سے متعلق بھی ابوعاصم اعظمی نے بذریعہ فون واقفیت حاصل کی ساتھ ہی مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ امن وامان قائم رکھنے کے لئے صبر و تحمل کا مظاہرہ کر یں ۔ ابوعاصم اعظمی نے پولیس کو شرپسندوں کے خلاف سخت کارروائی کر نے کی بھی درخواست کی ہے ۔ ابوعاصم اعظمی نے کہا کہ فرقہ وارانہ کشیدگی کے بعد شرپسند عناصر پر نظر رکھنے کے ساتھ ایسے عناصر جو فیس بک اور وہاٹس پر دریدہ دہنی کا مظاہرہ کرتے ہیں ان پر بھی کارروائی کی جانی چاہئے ۔ ابوعاصم اعظمی نے مسلم نوجوانوں سے صبر و تحمل سے کام لینے کی اپیل کی ہے اور کہا ہے کہ جس کسی نے بھی مذہبی جذبات مجروح کئے ہیں ان پر کارروائی پولیس کریگی ایسے میں مسلمانوں کو دستوری طریقے سے اس لڑائی کو لڑناچاہئے ۔

About the author

Tariq Hasan