اردو | हिन्दी | English
323 Views
Entertainment

دپیکا ہولی وڈ کیلئے بولی وڈ نہیں چھوڑیں گی

49d385d4d3a1f796d3f67a5def423c65
Written by Tariq Hasan

ممبئی28مارچ(پی ایس آئی)بولی وڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون کی پہلی ہولی وڈ فلم ‘ ٹرپل ایکس: دی ریٹرن آف زینڈر کیج’ کی شاندار کامیابی کے بعد ایسی قیاس آرائیاں سامنے آنے لگی کہ وہ بولی وڈ کو ہمیشہ کے لیے خیر باد کہہ کر اپنے کیریئر کو مکمل طور پر ہولی وڈ میں منتقل کر رہی ہیں۔لیکن ان قیاس آرائیوں میں کتنی حقیقت ہے؟ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق دپیکا پڈوکون نے نئی دہلی میں ہونے والے انڈیا بزنس لیڈر ایوارڈز کی تقریب کے دوران ان تمام قیاس آرائیوں کو بےبنیاد قرار دیا۔دپیکا پڈوکون کا کہنا تھا کہ میں اپنے گھر اور اپنی اقدار کو باخوبی جانتی ہوں، یہ کبھی بھی تبدیل نہیں ہوں گی، میں ہولی وڈ میں کام کرنے کے موقع کو اپنے کارکردگی میں مزید بہترین سمجھتی ہوں جبکہ یہ میرے لیے کسی نئی جگہ پر مختلف افراد کے ساتھ کام کرنے کا موقع ہے۔ہولی وڈ میں کام کے تجربے پر بات کرتے ہوئے دپیکا پڈوکون کا کہنا تھا کہ مجھے ایسا لگتا ہے کہ لوگ فلم انڈسٹری میں اپنی اپنی منفرد کہانیاں بیان کرنے کے لیے اکھٹے ہوتے ہیں، جن کی کہانیاں دوسرے افراد کی زندگی پر اثر انداز ہوتی ہیں اور میرے لیے ایسی جگہ پر کام کرنا کسی اچھے موقع سے کم نہیں’۔فی الحال دپیکا پڈوکون نے کوئی اور ہولی وڈ فلم سائن نہیں کی، تاہم ان کا کہنا تھا کہ انہیں کئی ہولی وڈ فلموں کی پیشکش کی گئی ہے جس سے وہ بےحد خوش ہیں۔دپیکا پڈوکون اس وقت سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ‘پدماوتی’ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، جس میں رنویر سنگھ ولن جبکہ شاہد کپور ان کے شوہر کے کردار میں نظر آئیں گے۔

About the author

Tariq Hasan