سندھو بہترین پوائنٹس کے ساتھ پانچویں پوزیشن پر

0
56

نئی دہلی، 16 مارچ (یو این آئی) ریو اولمپکس کی چاندی فاتح پی وی سندھو جمعرات کو جاری عالمی بیڈمنٹن رینکنگ میں اپنے بہترین پوائنٹس کے ساتھ ایک جگہ کا سدھار کرنے کے بعد پانچویں نمبر پر پہنچ گئی ہیں ۔سندھو کے اب 71599 پوائنٹس ہو گئے ہیں جو بیڈمنٹن رینکنگ میں ان کے بہترین پوائنٹس ہیں۔سندھو فروری کے آخر اور مارچ کے شروع میں دو ہفتے پانچویں مقام پر رہی تھیں لیکن اس وقت ان 69399 پوائنٹس تھے ۔سندھو حال میں آل انگلینڈ چمپئن شپ کے کوارٹر فائنل تک پہنچی تھیں ۔آل انگلینڈ کے کوارٹر فائنل تک پہنچی سائنا نہوال نویں مقام پر قائم ہیں۔سائنا کے 66709 پوائنٹس ہیں۔ آل انگلینڈ میں پہلی بار خواتین کے سنگلز ٹائٹل جیتنے والی تائی پے کی تءي ینگ چوٹی کے مقام پر برقرار ہیں کوریا کی سنگ جی ھین ایک جگہ اٹھ کر دوسرے نمبر پر پہنچ گئی ہیں جبکہ عالمی اور اولمپک چمپئن اسپین کی کیرولینا مارین دو مقام گر کر چوتھے نمبر پر کھسک گئی ہیں۔مرد سنگلز میں اجے جے رام 19 واں مقام برقرار ہے اور وہ ہندستان کے سرفہرست سنگلز کھلاڑی بنے ہوئے ہیں۔ایچ ایس پرنے ایک جگہ کھسک کر 23 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ کندامبي سری کانت تین مقام گر کر 31 ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔بی سائی پریت ایک جگہ گر کر 33 ویں اور سمیر ورما آٹھ مقام گر کر 35 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔آل انگلینڈ چمپئن ملیشیا کے لی چونگ وی کا نمبر ایک برقرار ہے ۔مرد ڈبلز میں منو اتري اور بی سمت ریڈی 23 ویں مقام پر بنے ہوئے ہیں۔خواتین ڈبلز میں ٹاپ 25 میں ہندستان کی کوئی جوڑی نہیں ہے ۔ جوالہ گٹا اور اشونی پونپا ایک جگہ گر کر 32 ویں نمبر پر ہے ۔ مکسڈ ڈبلز میں پرنب چوپڑا اور این سکي ریڈی ایک جگہ کھسک کر 14 ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔