اردو | हिन्दी | English
540 Views
Sports

سونم کے شاندار ملبوسات کی نیلامی

Sonam-Kapoor-Beautiful-Wallpaper
Written by Tariq Hasan

ممبئی،29مارچ(پی ایس آئی)بولی وڈ اداکارہ سونم کپور کو انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں صرف بہترین اداکارہ کے طور پر ہی نہیں بلکہ فیشن آئیکون کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، جن کے ملبوسات کا ہر کوئی دیوانہ ہے۔اور اب اداکارہ اپنے شاندار ملبوسات اور ڈیزائنر بیگز ایک فلاحی مہم کے لیے نیلام کرنے جارہی ہیں۔مڈ ڈے کی رپورٹ کے مطابق یہ فلاحی مہم فلم ‘خوبصورت’ کی اداکارہ کے دل کے کافی قریب ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس نیلامی سے حاصل ہونے والی رقم فائٹ ہنگر فاو¿نڈیشن نامی این جی او کو دی جائے گی، جس کی سونم کپور گزشتہ سال سے خیر سگالی سفیر ہیں، اس رقم کا کچھ حصہ ایک اور خیراتی ادارے کو دیا جائے گا جو کینسر کے مرض میں مبتلا بچوں کے لیے کام کررہا ہے۔ذرائع کا کہنا تھا کہ ‘سونم کپور کا فیشن کی دنیا میں بہت بڑا نام ہے اور امید ہے کہ اس نیلامی کے دوران کافی زیادہ رقم جمع کی جاسکے گی’۔اس مہم میں نیلامی کے لیے سونم کپور کی 12 چیزوں کا انتخاب کیا گیا ہے جن میں ونٹیج گاو¿نز اور چند ڈیزائنر ہینڈ بیگز شامل ہیں۔امید ہے کہ سونم کپور کو پسند کرنے والی خواتین اس نیلامی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گی۔

About the author

Tariq Hasan