sachin 3

سچن نے آج ہی مکمل کی تھی سنچریوں کی سنچری

نئی دہلی، 16 مارچ (یو این آئی) ملک میں کرکٹ کے بھگوان کی طرح پوجے جانے والے ماسٹر بلاسٹر سچن تندولکر نے پانچ سال پہلے 2012 میں آج ہی کے دن اپنے طو یل کرکٹ کیریئر میں ایک نگینہ جڑتے ہوئے بین الاقوامی سنچریوں کی سنچری مکمل کی تھی ۔کرکٹ میں ریکارڈ بنتے ہی ہیں ٹوٹنے کے لیے اور ریکارڈو پر نظر ڈالیں تو یہ بات صحیح بھی لگتی ہے لیکن سچن کا سنچریوں کی سنچری ایسا ریکارڈ ہے جسے توڑ پانا شاید مستقبل میں نوجوا ن کھلاڑیوں کے لیے خواب ہی رہے ۔کرکٹ کو الوداع کہنے سے پہلے تک ٹیم انڈیا کی بلے بازی کی ریڑھ کہے جانے والے سچن نے اپنے24سالہ کرکٹ کیریئر میں ویسے تو بہت سے عالمی ریکارڈ اپنے نام کئے ہیں لیکن سنچریوں کی سنچری اپنے آپ میں منفرد ریکارڈ ہے ۔سال 2011میں عالمی کپ کے دورا ن سچن نے جب جنوبی افریقہ کے خلاف اپنی 99 ویں سنچری لگائی تھی تو ان کے تمام مداحو ں کو اعتماد تھا کہ وہ جلد ہی اپنی 100 ویں سنچری جڑ کرکٹ کے عظیم بن جائیں گے لیکن انہیں اپنی 100ویں سنچری کے لیے تقریبا ایک سال کا انتظار کرنا پڑا۔اس درمیان سچن کئی بار اپنی سنچری کے قریب پہنچے لیکن وہ سنچری بنانے سے محروم رہے ۔99 ویں سنچری کے بعد 369 دنوں کے طویل انتظار کے بعد آخر کار افسانوی سچن نے بنگلہ دیش کے خلاف سنچری بنا کر اپنی100ویں سنچری مکمل کی۔ سچن نے میچ کے 44ویں اوور میں شکیب الحسن کی گیند پر یہ ریکارڈ اپنے نام کیا۔100 ویں سنچری جڑنے کے بعد سچن نے کہا تھاکہ میں 100 ویں سنچری کے بارے میں نہیں سوچتا تھا لیکن میں جہاں بھی جاتا تھا تو لوگ میری 100 ویں سنچری کے بارے میں ہی پوچھتے تھے ۔میں ذہنی طور پر مضبوط ہو گیا تھا کیونکہ لوگ میری 99 سنچر یو ں کے بار ے میں نہیں پوچھ رہے تھے ۔سچن نے ٹیسٹ میچوں میں 51 اور ون ڈے میں 49 سنچری لگائی ہیں۔ انہوں نے بین الا قوامی کیریئر کی پہلی سنچر ی 78 ویں ون ڈے میں مکمل کی تھی ۔ ون ڈے میں سب سے پہلے ڈبل سنچری مکمل کرنے کا ریکارڈ بھی انہی کے نام ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں