raxaul sharab 1

لگژری کار سے 132 بوتل غیر ملکی شراب برآمد

رکسول (مشرقی چمپارن)، 5 مارچ (محمد حسن)۔ ہولی تہوار کے مدنظر شراب کو لے کر بڑھائی گئی چوکسی کے دوران مقامی پولیس کو بڑی کامیابی ملی ہے۔ پولیس نے شہر کے موجے محلہ سے کثیر مقدار میں غیر ملکی شراب کو برآمد کیا ہے۔ اس کی تصدیق کرتے ہوئے ٹاؤن انسپکٹر اگرناتھ جھا نے بتایا کہ ایس ایس بی کی اطلاع موجے محلہ میں کھڑی ڈبلیوبی 02 یو / 8731 نمبر کی لگژری کار سے غیر ملکی شراب کو برآمد کیا گیا ہے جسے ہولی تہوار پر کھپانے کا منصوبہ تھا۔تاہم پولیس کی اطلاع پاتے ہی کاروباری فرار ہو گئے۔ پھر بھی پولیس چھاپہ ماری کے مقام سے ملے ثبوت کی بنیاد پر جانچ کو آگے بڑھا رہی ہے۔ انسپکٹر مسٹر جھا نے بتایا کہ کار کے پیچھے ٹرنک میں غیر ملکی شراب آر ایس کی 750 ایم ایل کی 84 بوتل و 180 ایم ایل کے 48 پیس بوتل کو 7 کارٹون میں رکھا ہوا تھا۔ جسے برآمد کیا گیا ہے۔ معاملے میں ایف آئی آر درج کر پولیس آگے کی کارروائی کر رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں