مرکزی ملازمین کے مہنگائی بھتہ میں دو فیصد اضافہ

0
50

نئی دہلی، 15 مارچ (یو این آئی) مرکزی حکومت نے اپنے ملازمین کا مہنگائی بھتہ دو فیصد بڑھا دیا ہے۔ مہنگائی بھتے میں یہ اضافہ یکم جنوری سے نافذ ہوگا۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں آج یہاں منعقدہ مرکزی کابینہ کے اجلاس میں اس سلسلے کی تجویز کو منظوری دی گئی۔ مرکزی ملازمین کا مہنگائی بھتہ ابھی دو فیصد ہے اور دو فیصد کے اضافہ سے کل مہنگائی بھتہ 4 فیصد ہو جائے گا۔ مہنگائی بھتے میں یہ اضافہ ساتویں تنخواہ کمیشن کی سفارشات کی بنیاد پر منظور شدہ فارمولے کے مطابق کیا گیا ہے۔ اس اضافے سے مرکزی حکومت کے 48 لاکھ 85 ہزار ملازمین اور 55 لاکھ 51 لاکھ پنشن یافتگان کو فائدہ پہنچے گا اور اس سے سرکاری خزانے پر 5857 .28 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔