اردو | हिन्दी | English
293 Views
Politics

مسلم آبادی بڑھنے پر ان کی اقلیتی حیثیت ختم کردینا چاہئے : گری راج

griraj singh
Written by Tariq Hasan

نئی دہلی، 5 مارچ (یو این آئی) مرکزی وزیر اور بہار سے بی جے پی کے لیڈر گری راج سنگھ نے آج یہ کہہ کر پھر سے تنازعہ کھڑا کردیا کہ مسلمانوں کی آبادی اس قدر بڑھ چکی ہے کہ انہیں اقلیتی زمرے سے ہٹایا جاسکتا ہے ۔ مسٹرگری راج سنگھ نے کہا کہ ” اقلیت کی تعریف اور حد بندی پر بحث کی ضرورت ہے “۔ اپنی ٹویٹ میں بی جے پی کے لیڈر نے میڈیا میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کا حوالہ دیا ہے ، جس میں کہا گیا ہے کہ 2050 تک ہندوستان کی مسلم آبادی سب سے زیادہ ہوجائے گی۔انہوں نے کہا کہ “ہندوستان میں مسلمانوں کی تعداد اس قدر بڑھ چکی ہے کہ انہیں اب اقلیتی زمرے سے ہٹا دیا جانا چاہئے “۔ خیال رہے کہ یہ تبصرہ کرنے والے مسٹر گری راج سنگھ بی جے پی کے پہلے لیڈر نہیں ہیں۔ ان سے پہلے 2014 میں اقلیتی وزیر محترمہ نجمہ ہپۃ اللہ نے بھی یہ کہہ کہ ایسا ہی ایک تنازعہ کھڑا کیا تھا کہ ملک میں اب مسلمان اقلیت نہیں رہے ۔ڈاکٹر نجمہ ہپۃ اللہ نے کہا تھا کہ “مسلمان اقلیت میں نہیں ہیں۔ پارسی طبقہ اقلیت ہے ۔ ہمیں اس پر غور کرنا چاہئے کہ ان کا وجود ختم ہونے سے بچانے کے لئے کس طرح مدد کی جاسکتی ہے “۔

About the author

Tariq Hasan