Manipur 2

منی پور میں پہلی بار بی جے پی حکومت

امپھال، 15 مارچ (یو این آئی) سری این بیرین سنگھ نے شمال مشرقی ریاست منی پور کے وزیر اعلی کے عہدے کا آج حلف لیا۔ اس کے ساتھ ہی ریاست میں پہلی بار بھارتی جنتا پارٹی (بی جے پی) کی حکومت بنی ہے ۔ بی جے پی کو 60 رکنی اسمبلی میں 21 سیٹیں ملی تھیں اور اس نے نیشنل پیپلز پارٹی (این پی پی) اور ناگا پیپلز فرنٹ کے چار چار اراکین اسمبلی کی حمایت اور دیگر جماعتوں اور آزاد اراکین اسمبلی کے تعاون سے اکثریت کے لئے مطلوب تعداد کی تائید حاصل کر لی تھی۔ گورنر نجمہ ہیبت اللہ نے مسٹر سنگھ کو عہدہ اور رازداری کا حلف دلایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں