NITISH 3

وزیراعلیٰ نے کی رام سندر داس کے مجسمے کی نقاب کشائی

پٹنہ 06 مارچ (اسٹاف رپورٹر): وزیراعلیٰ نتیش کمار نے لوہیا نگر ایم آئی جی کالونی کنکر باغ واقع رام سندر داس پارک میں سابق وزیراعلیٰ آنجہانی رام سندر داس کے آدم قدم مجسمہ کی نقاب کشائی کی۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ کے ساتھ ساتھ نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو نے بھی آنجہانی رام سندر داس کے مجسمہ پر پھول مالا چڑھاکر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر متعدد سیاسی وسماجی رہنما کے ساتھ ساتھ آنجہانی رام سندر داس کے لڑکے مرتنجے کمار اور سنجے کمار سمیت ان کے خانوادہ کے کئی ممبران موجود تھے۔ اس بیچ وزیراعلیٰ سابق لوک سبھا اسپیکر اور سابق مرکزی وزیر روی رائے کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی پیغام میں وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ آنجہانی روی رائے مجاہد آزادی اور سماجوادی رہنما تھے۔ سمتا پارٹی کی تشکیل کے موقع پر وہ ہمارے ساتھ تھے۔ سماجوادی تحریک کے ساتھ ان کا گہرا لگاؤ تھا۔ ان کے انتقال سے مجھے ذاتی نقصان ہوا ہے۔ یہ نقصان ناقابل تلافی ہے۔ وزیراعلیٰ نے آنجہانی روی رائے کے اہل خانہ اور ان کے عقیدت مندوں کو دکھ کی اس گھڑی میں صبر وتحمل سے کام لینے کی اپیل کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں