اردو | हिन्दी | English
263 Views
Politics

پاریکر بحران کے وقت فائدہ اٹھانے میں ماہر: دگ وجے

digvijay
Written by Tariq Hasan

نئی دہلی ،16 مارچ (یواین آئی) گوا اسمبلی میں اکثریت ثابت کرنے سے پہلے کانگریس نے آج کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر لیڈر اور وزیر اعلی منوہر پاریکر بحران کے وقت فائدہ اٹھانے میں ماہر ہیں۔کانگریس ممبران اسمبلی کے بی جے پی کے رابطے میں ہونے کے مسٹر پاریکر کے دعوے پر سوال کھڑا کرتے ہوئے کانگریس کے جنرل سکریٹری دگ وجے سنگھ نے یہ تبصرہ کیا۔ انہوں نے مسٹر پاریکر کے اس دعوے کو بھی بکواس بتایا کہ ”کانگریس کے لیڈر بی جے پی میں شامل ہونے کے لئے پیغام بھیج رہے ہیں پر مجھے اس میں کوئی دلچسپی نہیں ہے ۔” انہوں نے کہا، ”اگر ان کے پاس ایس ایم ایس ہے تو میں انہیں عام کرنے کا چیلنج کرتاہوں۔”مسٹر سنگھ نے ٹوئٹ کیا،”مسٹر پاریکر بحران کے وقت فائدہ اٹھانے میں ماہرہیں۔ یہی وجہ ہے کہ انہوں نے گوا میں وزیر اعلی بننے کے لئے وزیر دفاع کا عہدہ چھوڑ دیا۔”واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق گوا اسمبلی میں آج اکثریت ثابت کی جانی ہے ۔ گورنر مردلا سنہا کی طرف سے بی جے پی کو حکومت بنانے کی دعوت دئے جانے کے بعد کانگریس نے سپریم کورٹ میں اپیل کی تھی۔ چالیس رکنی اسمبلی میں کانگریس سب سے بڑی پارٹی ہے ۔

About the author

Tariq Hasan