pti3_20_2017_000036b 3

پاکستان میں لاپتہ2 ہندوستانی شہری وطن لوٹے

نئی دہلی، 20 مارچ (یو این آئی) پاکستان میں لاپتہ ہوئے دو سجادہ نشین آج اپنے ملک واپس لوٹ آئے ۔حضرت نظام الدین اولیا درگاہ کے سجادہ نشین سید آصف علی نظامی (80) اور انکے بھتیجے علی نظامی آٹھ مارچ کو پاکستان گئے تھے اور یہ دونوں کراچی ہوائی اڈے پر اترنے کے بعد مبینہ طور سے لاپتہ ہوگئے تھے ۔وزیر خارجہ سشماسوراج نے اس حوالے سے سنیچر کے روز پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف کے خارجہ امور کے مشیر سرتاج عزیز سے بات کی تھی اور اس معاملہ میں مداخلت کی درخواست کی تھی۔پاکستانی میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ دونوں ہندوستانی اپنے معتقدوں سے ملنے کے لئے اندرون سند ھ گئے تھے وہ دہلی میں اپنے رشتہ داروں سے فون پر رابطہ نہیں کرسکے تھے کیونکہ پاکستان کے اس علاقہ میں فون کا نیٹ ورک نہیں تھا۔

کیٹاگری میں : Indian

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں