فن فنکار

کاجول نے منیش ملہوترا سے دوستی بڑھانا شروع کر دیا

Profile photo of Dr.Mohammad Gauhar
Written by Dr.Mohammad Gauhar

ممبئی (پینانیوز) بالی ووڈ اداکارہ کاجول کیرئیر بچانے کے لیے فیشن ڈیزائنر منیش ملہوترا سے دوستی کی پینگیں بڑھانا شروع کر دیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ کاجول اور ہدایتکار کرن جوہرسے ناراضی کاجول کو مہنگی پڑتی جارہی ہے اور انہیں اپنے کیرئیر کو بچانے کی فکر ستانے لگی ہے جس کے باعث انہوں نے قریبی دوست شاہ رخ خان اور بالی ووڈ کے مشہور فیشن ڈیزائنر منیش ملہوترا سے دوستی بڑھانی شروع کردی ہے،بالی ووڈ کی ان اہم شخصیات کا کرن جوہر کے قریبی دوستوں میں شمار ہوتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ کاجول نے فلموں کے حصول کے لیے ان کے قریبی دوستوں کا انتخاب کیا ہے تاکہ کسی بھی بڑے پروجیکٹ سے آو¿ٹ ہونے کی نوبت نہ آئے۔واضح رہے کہ اداکارہ کاجول نے کرن کی فلموں”کچھ کچھ ہوتا ہے“،”کبھی خوشی کبھی غم“ اور ”مائی نیم ازخان“ میں کام کر چکی ہےں۔

About the author

Profile photo of Dr.Mohammad Gauhar

Dr.Mohammad Gauhar

Chief Editor - Taasir

Skip to toolbar