Kangana_Ranaut_2013 1

کرن جوہر اور کنگنا رناوت کی نوک جھوک

ممبئی،۰۱مارچ(پی ایس آئی)فلم ساز کرن جوہر اور اداکارہ کنگنا رناوت کے درمیان جاری نوک جھوک، تلخی میں تبدیل ہوتی جا رہی ہے۔اس ہفتے کے آغاز میں کرن جوہر نے لندن سکول آف اکنامکس میں ایک پروگرام کے دوران کہا تھا کہ ’کنگنا شاید اقربا پروری کا مطلب نہیں سمجھتی ہیں۔‘انھوں نے یہ بھی کہا تھا کہ کنگنا ’عورت اور بیچارگی‘ کا کارڈ کھیلتی ہیں۔ کرن نے یہ بھی کہا تھا کہ اگر بالی وڈ میں انھیں زیادہ پریشانی ہے تو انھیں بالی ووڈ چھوڑ دینا چاہیے۔کرن جوہر نے کنگنا پر یہ تیکھا حملہ 19 فروری کے اپنے ٹی وی شو ‘کافی ود کرن‘ میں کنگنا کے ان کمنٹس کے جواب میں کیا ہے جس میں کنگنا نے کرن پر اقربا پروری کا الزام لگایا تھا۔کنگنا نے اس شو میں کرن پر ‘مووی مافیا’ کی طرح کام کرنے کا الزام بھی لگایا تھا۔اب ایک بار پھر کرن جوہر کو جواب دیتے ہوئے کنگنا نے روزنامہ ممبئی مرر کو دیے جانے والے انٹرویو میں کہا: ’میں اقربا پروری کے حوالے سے کرن جوہر کی سمجھ کے بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتی۔ اگر وہ سوچتے ہیں کہ بھتیجوں، بیٹیوں اور چچا زاد بھائیوں کو روکا گیا ہے تو مجھے کچھ بھی نہیں کہنا ہے لیکن کرن کہتے ہیں کہ انھوں نے مجھے اپنے ساتھ کام کے لیے نہیں کہا۔‘کنگنا نے کافی جارحانہ تیور اختیار کرتے ہوئے کہا کہ ’دلچسپ بات یہ ہے کہ ان کی یاداشت بہت کمزور ہے کیونکہ ہم نے ’اگلی‘ نام کی ایک فلم میں ساتھ کام کیا تھا۔ وہ اس فلم کے پروڈیوسر تھے اور اسی دوران ہمیں سمجھ میں آگیا تھا کہ ہمارے مزاج مختلف ہیں۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں