دنیا بھر سے

یوکرین میں اسلحہ ڈپو میں دھماکے، 20 ہزار افراد کا انخلا

Written by Dr.Mohammad Gauhar

یوکرین میں ایک اسلحے کے گودام میں دھماکوں کے بعد تقریباً 20 ہزار افراد نے علاقہ چھوڑ دیا ہے جبکہ حکام کی جانب سے اس واقعے کو تخریب کاری قرار دیا گیا ہے۔ خرکیف کے قریب واقع بالکلیا اڈے سے تقریباً 100 کلومیٹر کے فاصلے پر روسی نواز علیحدگی پسندوں سے لڑائی جاری ہے۔ اس اسلحے کے گودام کو میزائلوں اور توپ خانے سمیت ہزاروں ٹن گولہ بارود ذخیرہ کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ امدادی ٹیمیں شہر اور آس پاس کے دیہات سے انخلا کے عمل کی نگرانی کر رہی ہیں۔ فوج کا کہنا ہے کہ یہ گودام تقریبا 350 ہیکٹر رقبے پر پھیلا ہوا ہے۔ اطلاعات کے مطابق اس اسلحہ ڈپو سے ہتھیار جنگ زرہ علاقوں میں فوجی یونٹس کو پہنچائے جاتے تھے۔ اس سے قبل دسمبر 2015 میں اس اسلحہ ڈپو کو نذرآتش کرنے کی کوشش کی گئی تھی۔

About the author

Dr.Mohammad Gauhar

Chief Editor - Taasir