انجینئرنگ کالجوں کیلئے ماڈل کورس بنایا جائے گا : جاوڈیکر

نئی دہلی، 30 مارچ (یو این آئی) حکومت ملک کی ہر گلی نکڑ پر پھیلے انجینئرنگ کالجوں میں تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے کے لئے ایک ماڈل کورس بنایے گي جس میں ضرورت کے مطابق تبدیلی کی جائے گی۔ فروغ انسانی وسائل کے مرکزی وزیر پرکاش جاوڈیکر نے آج راجیہ سبھا میں ضمنی سوالات کے جواب میں کہا کہ ملک میں 8409 فائننسڈ بزنس انسٹی ٹیوٹ ہیں اور ان میں کئی لاکھ طلبہ زیر تعلیم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان اداروں میں کل ہند تکنیکی تعلیم کونسل کے مقررہ معیار پر عمل کیا جاتا ہے ۔ ان اداروں میں تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے کے لئے حکومت جامع منصوبہ بندی پر کام کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کونسل نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ ایک مثالی کورس بنائے جسے تمام کالجوں میں لاگو کیا جائے گا۔ اس نصاب میں ضرورت کے مطابق تبدیلی بھی کی جائے گی۔ ان کالجوں سے کونسل کے ہدایات کو تسلیم کرنے کی بابت حلف نامہ لیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ طالب علموں کو تجرباتی علم دینے کے لئے موسم گرما میں کی جانے والی انٹرنشپ کی تعداد کو بڑھا کر 75 فیصد کیا جا رہا ہے ۔ اس کے علاوہ تسلیم شدہ پروگراموں میں بھی 50 فیصد تک اضافہ کیا جا رہا ہے ۔ مسٹر جاوڈیکر نے کہا کہ ان کالجوں میں پڑھنے والے صرف 40 فیصد طلبہ کی پلیسمینٹ ہوتی ہے جسے آئندہ پانچ سال میں بڑھا کر 60 فیصد کرنے کا ہدف رکھا گیا ہے ۔ دیہی علاقوں کے دور دراز کے خطوں میں چل رہے کالجوں پر بند ہونے کا خطرہ منڈلا سے متعلق ارکان کے سوالات کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ایک وقت میں لوگوں نے سرمایہ کاری کے نام پر یہ کالج کھول لیے لیکن تعلیم کا معیاربہتر نہیں ہونے کی وجہ سے اب ان میں طالب علم نہیں جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ طالب علموں کو انٹرنیٹ سے اب ہر کالج کے بارے میں معلومات مل جاتی ہے کہ کہاں کتنا پلیسمینٹ ہے اور کس کالج کی کیا درجہ بندی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ان کالجوں کو تعلیم کے معیار کو بہتر کرنا ہوگا۔