بالو مافیا نے دو سگے بھائیوں کا گولی مار کر کیا قتل

بہار شریف، 31مارچ (توصیف جمال)۔ نالندہ ضلع میں ایک بار پھر بالو مافیہ نے اپنی دہشت کا احساس پولس کو دلاتے ہوئے دو سگے بھائی کو گولی مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔اس قتل کے بعد پولس محکمہ میں ایک ہلچل سی مچ گئی۔ بالو مافیہ کے ذریعہ قتل کا یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں ہے بلکہ اس قبل واردات رونماں ہوتے رہے ہیں۔ نالندہ میں ناجائز بالو کو اٹھانے کو لیکر لگاتار گولی باری اور قتل کے واقعات کو انجام دیا جا تا رہا ہے۔ موصولہ اطلاع کے مطابق دیپ نگر تھانہ حلقہ کے ندیونا گاؤں میں بالو مافیہ نے گذشتہ رات دو مزدوروں کو گولی ما رکر قتل کر دیا۔ بتایا جاتا ہے کہ مقتول پھاگومانجھی اور شری مانجھی ان کے علاوہ پھاگو مانجھی کا بیٹا یوگیندر مانجھی گاؤں کے کمیونٹی ہال میں سو رہے تھے کہ رات قریب بارہ بجے آٹھ دس کی تعداد میں ہتھیاروں سے لیس بالو مافیہ کا گروہ آیا اور پھاگو مانجھی سے بالو ا ٹھانے کے لئے چلنے کو کہا پھاگو مانجھی نے جانے سے انکار کر دیا جس پر بالو مافیہ نے اسے گولی مار دی۔ گولی کی آواز سن کر شری مانجھی اٹھا اور کچھ پوچھ پاتا کہ ان لوگوں نے اسے بھی گولی مار کر ہلاک کر دیا،اس واردات کا چشم دید گواہ پھاگو مانجھی کا بیٹا یوگیندر نے بتا یا کہ پہلے بھی بالو اٹھانے کو لیکر لڑائی ہوئی تھی اور اس لڑائی کے دوران گولی مارنے کی د ھمکی بھی دی گئی تھی۔ اس واردات کے بعد جائے وقوعہ پر بی ڈی او سنجئے دت اور دیپ نگر تھانہ انچارج سبحان الدین اپنے فورس کے ساتھ وہاں پہنچ کر لاش کو اپنے قبضہ میں لیکر صدر اسپتال بہار شریف پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔ بی ڈی او نے دونوں مقتولین کے وارثین کو چار لاکھ بارہ ہزار فی کس کے حساب سے اسی وقت ادا کر دیا، مقتول کا بیٹایوگیندر نے نالندہ تھانہ حلقہ کے رنگیلا بیگھہ گاؤں باشندہ منی کمار، مکیش کمار، سریندر کمار، سیلیندر،نول کے سمیت پانچ لوگوں خلاف قتل کا مقدمہ درج کرایا ہے۔ فی الحال اس واردات کے بعد گاؤں میں پولس کیمپ کر رہی ہے اور گاؤں میں ہشت کا ماحول قائم ہے۔