بڑے ہوائی اڈوں پر بھی طیاروں کے ایندھن پرویٹ کم ہو: سنہا

نئی دہلی،16مارچ(یواین آئی)شہری ہوابازی کے وزیرمملکت جینت سنہا نے دہلی کی طرح دوسری ریاستوں سے بھی بڑے شہروں کے ہوائی اڈوں پر طیاروں کے ایندھن پر ویلیوایڈڈ ٹیکس(ویٹ)کم کرنے کی اپیل کی ہے ،بالخصوص ڈھائی ہزار روپے میں 500 کلومیٹر کے ہوائی سفر والے علاقے سے رابطہ کی منصوبہ بندی ‘پرواز’ کے لئے ۔مسٹر سنہانے بدھ کی رات یہاں ایک پروگرام کے بعد نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے ایک سوال کے جواب میں کہا”ہم بلا شبہ چاہیں گے کہ سبھی ریاستیں طیارہ ایندھن پرلگنے والے ٹیکس اور اس کی قیمت میں کمی کریں۔زیادہ تر ریاستیں پرواز کے لئے اعتماد کے ووٹ پر دستخط کر چکی ہیں جس سے ہر ریاست میں پرواز کی فلائٹوں کے لئے طیارہ ایندھن کی قیمت کم ہوگی۔”ہم چاہیں گے کہ میٹرو(بڑے شہروں کے )ہوائی اڈوں پر بھی پرواز کی فلائٹوں کے لئے ٹیکس کم کئے جائیں۔شہری ہوابازی کی وزارت کی درخواست پر دہلی حکومت نے پرواز کی فلائٹوں کے لئے ریاست میں طیارہ ایندھن پر ویٹ 25فیصد سے گھٹاکر ایک فیصد کردیا ہے ۔مسٹر سنہا نے کہا کہ وزارت تو یہ چاہے گی کہ سبھی طرح کی فلائٹوں کے لئے طیارہ ایندھن سستا ہوتاکہ ٹکٹ کی قیمت کم ہو سکے ۔